وزارت دفاع

ڈی اے سی نے دفاعی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے1.45 لاکھ کروڑ روپے کے سرمایہ کے حصول کی 10 تجاویز کو منظوری دی


مستقبل کے لیے تیار جنگی گاڑیاں، ایئر ڈیفنس فائر کنٹرول رَڈار، ڈورنیئر 228 طیارے، نیکسٹ جنریشن فاسٹ پٹرول اور آف شور گشتی جہازوں کی خریداری کو منظوری مل گئی

Posted On: 03 SEP 2024 4:41PM by PIB Delhi

دفاعی حصول کونسل (ڈی اے سی)نے 03 ستمبر 2024 کو رکشا منتری  جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں 1,44,716 کروڑ روپے کی 10 سرمایہ کے حصول کی تجاویز کے لیے ضرورت کو تسلیم کرنا(اے او این) کو منظوری دی۔ اے او اینز کی کل لاگت میں سے99فیصد خرید(ہندوستانی)اور خرید(ہندوستانی- دیسی طورپر ڈیزائنڈ کردہ ، ترقی کردہ  اور تیار کردہ) زمروں کے تحت دیسی ذرائع سےہے۔

ہندوستانی فوج کے ٹینک بیڑے کو جدید بنانے کے لیے فیوچر ریڈی کمبیٹ وہیکلز (ایف آر سی ویز) کی خریداری کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ ایف آر سی وی ایک مستقبل کا مین بیٹل ٹینک ہو گا، جس میں اعلیٰ نقل و حرکت، تمام خطوں کی صلاحیت، کثیر سطحی تحفظات، درستگی اور مہلک آگ اور حقیقی وقتی حالات سے متعلق آگاہی سے لیس ہوگی۔

اے او این کو ایئر ڈیفنس فائر کنٹرول رڈارز کی خریداری کے لیے بھی منظور کیا گیا تھا، جو فضائی ہدف کا پتہ لگا کر ٹریک کریں گے اور فائرنگ کا حل فراہم کریں گے۔ اس تجویز کو فارورڈ ریپیر ٹیم (ٹریکڈ) کے لیے بھی منظوری دے دی گئی ہے ،جس کے پاس میکانائزڈ آپریشنز کے دوران برمحل مرمت کے لیے مناسب کراس کنٹری موبلیٹی ہے۔ یہ سامان آرمرڈ وہیکلز نگم لمیٹڈ نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے اور یہ میکانائزڈ انفنٹری بٹالین اور آرمرڈ رجمنٹ دونوں کے لیے مجاز ہے۔

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تین اے او اینز منظور کیے گئے ہیں۔ ڈورنیئر-228 طیاروں کی خریداری، خراب موسمی حالات میں اعلیٰ آپریشنل خصوصیات کے حامل نیکسٹ جنریشن فاسٹ پیٹرول ویسلز اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نیکسٹ جنریشن آف شور پیٹرول ویسلز اور طویل فاصلے تک چلنے والے آپریشنز،نگرانی، سمندری علاقے کی گشت،تلاش اور بچاؤ اور آفات سے متعلق راحت کی کارروائیوں کے لیے آئی سی جی کی صلاحیت کو بڑھا دے گی۔

میٹنگ کے اختتام پر رکشا منتری نے آنجہانی انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی)کے ڈی جی راکیش پال، جو ڈی اے سی کے رکن بھی تھے، کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈی جی کا انتقال 18 اگست 2024 کو چنئی میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوگیا تھا۔ جناب راجناتھ سنگھ نے آئی سی جی کی ترقی اور توسیع میں ڈی جی راکیش پال کی نمایاں تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت، دعائیں اور وزارت دفاع کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ ایک سنجیدہ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی اے سی کے تمام اراکین نے آنجہانی ڈی جی راکیش پال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  کھڑے ہوکر ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی،جن کی وراثت حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔

*************

 

(ش ح ۔ ا ک ۔ن ع(

U.NO. 1049



(Release ID: 2051349) Visitor Counter : 24