وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے 30 ایم ایم ایچ ای پی ایف شیل کا پروڈکشن دستاویز بحریہ کے ہتھیاروں کے معائنہ کے ڈائریکٹر جنرل کو  حوالے کیا


ڈرون کے خلاف ہندوستانی بحریہ کی جنگی صلاحیت کو مزید بڑھانے کے لیے شیل

Posted On: 03 SEP 2024 12:53PM by PIB Delhi

 دفاعی تحقیق و ترقی کا ادارہ  (ڈی آر ڈی او) نے 30ایم ایم  ہائی دھماکہ خیز  پیش تشکیل  انشقاق (ایچ ای پی ایف) شیل کے  پروڈکشن دستاویز کو بحریہ کے ہتھاوروں کے معائنہ کے ڈائریکٹر جنرل  (ڈی جی این اے آئی) کو پونے کے پاشن میں  آرمامنٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ(اے آر ڈی ای) ، میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران حوالے کیا ۔ یہ 30ایم ایم ایچ ای پی ایف شیل ، اے آرڈی ای ، پونے میں ڈی آر ڈی او کی لیبارٹری نے تیار کیا ہے،  یہ ڈرون کے خلاف ہندوستانی بحریہ کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا۔

ایچ ای پی ایف  شیل کی خصوصیات ان سروس ایمونیشن(آئی/ ایچ ای شیل) سے ملتی جلتی ہیں جو موجودہ  اے کے 630   نیول گن سے فائر کی  جاسکتی ہے۔ ایچ ای پی ایف  شیل ایچ آئی/ آئی شیل کے مقابلے میں بہتر مہلک انشقاق  پیدا کرتا ہے، جو اسے ڈرون کو بے اثر کرنے کے لیے موثر بناتا ہے۔ ایچ ای پی ایف شیل ہارڈ ویئر کو اے آر ڈی ای کی تصریحات کے مطابق تین ہندوستانی فرموں نے تیار کیا ہے اور نیول آرمامنٹ انسپکٹوریٹ، جبل پور کے ساتھ مل کر گن فائرنگ پروف ٹیسٹ کیاگیا ۔ ٹیسٹ کے نتائج نے اے کے  630 گن میں ایچ ای پی ایف شیل کی موافقت کے لیے موزوں ہونے کی تصدیق کی جس سے اس کی شمولیت کا راستہ ہموار ہوا۔

حوالے کرنے کے ساتھ ہی،  ایم او ڈی ( نیوی) /ڈی جی این اے آئی  کے مربوط ہیڈکوارٹر نے ایچ ای پی ایف  شیلکی شمولیت  کی منظوری حاصل کر لی ہے۔ اس کے مطابق، 30 ملی میٹر ایچ ای پی ایف شیل کے لیےپروڈکٹ  دستاویز اے آر ڈی ای نے خدمت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شیلوں کی مینوفیکچرنگ کے لیے تیار کی ہے۔

دفاعی تحقیق وترقی کے محکمے کے  سکریٹری  اور ڈی آر ڈی اوکے  چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے اے آر ڈی ای کو پروڈکشن دستاویز سونپنے پر مبارکباد دی۔ تقریب کے دوران ڈی آر ڈی او کے سینئر سائنسدان اور نیول ہیڈ کوارٹر کے عہدیدار موجود تھے۔

*****

ش ح۔ع ح  ۔ رض

U:10475


(Release ID: 2051226)
Read this release in: Tamil , English , Manipuri , Hindi