کارپوریٹ امور کی وزارتت

آئی ای پی ایف اے نےنئے ٹول فری نمبر - 14453 کے ساتھ کال سینٹر اورآئی وی آر ایس سپورٹ کو اپ گریڈکیا


دعویدار اب اپ گریڈ شدہ ملٹی لینگویج انٹرایکٹو وائس رسپانس سسٹم(آئی وی آر ایس) اور کال سینٹر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں

اپ ڈیٹ کے بعد پرانا ٹول فری نمبر1800 114 667 بند کر دیا گیا ہے

Posted On: 02 SEP 2024 8:51PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی کارپوریٹ اُمور کی وزارت (ایم سی اے) کے تحت انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے)نےدعویدار کی مدد کرنے والی خدمات کو  بڑھانے  کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ایک نیا پانچ ہندسوں کا ٹول فری نمبر - 14453 - شروع کیا ہے۔ اس نئے ٹول فری نمبر نےپرانے ٹول فری نمبر 1800 114 667 کی جگہ لی ہے اور اسےصارفین کو ایک اپ گریڈ شدہ، ملٹی لینگویج انٹرایکٹو وائس رسپانس سسٹم (آئی وی آر ایس) اور ایک بہتر کال سینٹر تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MW9W.jpg

اصلاح شدہ آئی وی آر ایس اور کال سینٹر کو دعویدار کے سوالات کو بہتر طریقے سے جواب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔آئی وی آر ایس 24/7 دستیاب رہے گا تاکہ امداد کو ہمیشہ قابل رسائی بنایا جا سکے جب کہ کال سینٹر صبح 9:30بجے سے شام 5:30بجے، پیر سے جمعہ تک کام کرے گا، اور یہ کاروباری اوقات کے دوران خاص طور سے مدد کریگا۔

یہ اقدام ایم سی اے کی کارپوریٹ تعمیل کو ہموار کرنے اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کی وسیع تر کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔ یہ پیش رفت دعویدار کے خدشات کو دور کرنے اور زیادہ جوابدہ اور صارف دوست تجربہ فراہم کرنے کے لیے آئی ای پی ایف اے کے جاری عزم کا حصہ ہے۔ توقع ہے کہ نئے نظام سے انتظار کے اوقات میں نمایاں کمی آئے گی اور مدد کے خواہشمند دعویداروں کے لیے مجموعی طور پر اطمینان میں بہتری آئے گی۔

آئی ای پی ایف اے کے بارے میں:

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی(آئی ای پی ایف اے) 7 ستمبر 2016 کو کارپوریٹ امور کی وزارت، حکومت ہند کے تحت قائم کی گئی تھی۔آئی ای پی ایف اے انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ کے بندوبست کے لیے ذمہ دار ہے، جو حصص اور ایسے ڈیویڈنڈز جس کا کوئی دعویدار نہ ہو  اور میچورڈ ڈپازٹس/ڈیبینچرز کےریفنڈ کی  سہولت فراہم کرکے سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اپنے اقدامات کے ذریعے، آئی ای پی ایف اے کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا، سرمایہ کاروں کے حقوق کا تحفظ، اور ملک بھر میں مالی خواندگی کو فروغ دینا ہے۔

 

 

********

 

 

ش ح۔  ف ا۔ع ن

 (U: 10470)



(Release ID: 2051190) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi