پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، بودھ گیا کے تعاون سے، آج سے  یکسر تبدیلی  لانے والے  5 روزہ مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے

Posted On: 02 SEP 2024 11:29AM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ بودھ گیا ( آئی آئی ایم  بی جی ) کے ساتھ مل کر 2 ستمبر سے 6 ستمبر 2024 تک یکسر تبدیلی لانے والے  5 روزہ  ریزیڈینشیل  مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ڈی پی) کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ پروگرام پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کے منتخب نمائندوں اور عہدےداروں  کے لئے  ڈیزائن کیا گیا ہے۔  جن میں  ضلع پنچایتوں کے صدور اور نائب صدور، پنچایت سمیتیوں کے پرمکھ، سرپنچ اور مختلف پنچایت  افسران شامل ہیں ۔

آٹھ ریاستوں یعنی بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان، اتر پردیش اور مغربی بنگال  کے پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندے اور  عہدے داران ، اس باوقار انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، بودھ گیا میں تربیتی پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندوں اور عہدے داروں  کی قیادت، نظم و نسق اور حکمرانی کی مہارتوں کو بڑھانا ہے۔ اس پہل میں پنچایتی راج کی وزارت کی جانب سے دیہی آبادی کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے مقامی حکومت کو مضبوط بنانے اور پنچایتوں کو بااختیار بنانے کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔

 اس پانچ روزہ  پروگرام میں قیادت، نظم و نسق اور اخلاقیات، دیہی اختراعات، اون سورس ریونیو (او ایس آر) اور مصنوعی ذہانت(اے آئی) وغیرہ کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔شرکاءکو ماہرین کی قیادت والے سیشنز، کیس اسٹیڈیزی اور بات چیت پر مبنی مباحثہ سے فائدہ ہوگا جوکہ  انہیں  درکار علم اور آلات سے آراستہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تاکہ وہ  مزید موثر طریقے سے اپنی کمیونٹیز کی قیادت کرسکیں ۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ پروگرام ہندوستان میں مقامی گورننس کی اثر پذیری   اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پنچایتیں  زمینی سطح کی ایجنسیاں ہیں جو دیہی آبادی کو بنیادی سہولیات اور حکمرانی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ ان کے منتخب نمائندے اور عہدیدار آئینی طور پر لازمی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور ‘‘وکست بھارت’’ (ترقی یافتہ ہندوستان) کے وژن کو حقیقی جامہ پہنانے میں انتہائی اہم  فریق  ہیں۔ یہ پروگرام ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے اور اس کا مقصد اپنی  کمیونیٹیز کی بہتر خدمت کے لیے ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

پروگرام کی  ایک اہم توجہ  اون سورس ریونیو(او ایس آر) کو بڑھانا ہے، جو کہ مالی استحکام حاصل کرنے اور پنچایتوں کو ‘‘سکشم’’ (قابل) پنچایتوں میں تبدیل کرنے کے لیے ضروری ہے۔ اپنی  مالی آزادی کو مضبوط بنا کر، پنچایتیں مقامی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا  کر سکتی ہیں اور دیہی ترقی کو آگے بڑھا سکتی ہیں۔

یہ پروگرام شرکاء کو جدید ترین انتظامی نظریات، ٹولز اور مہارتوں سے بھی متعارف کراتا ہے۔ اس نقطہ نظر کا مقصد کارپوریٹ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کو دیہی حکمرانی میں لانا ہے، وسائل کے موثر اور  اثر دار  استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ ان جدید طریقوں کو اپنانے سے، پنچایتیں دیہی ہندوستان میں خوشحالی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

امید کی جاتی ہے کہ یہ پروگرام ہندوستان میں مقامی گورننس کی اثر پذیری  اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، جو بالآخر دیہی ترقی کو تیز کرنے اور دیہی  باشندوں  کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنانے کا باعث بنے گا۔

پس منظر:

اس سال جنوری 2024 میں شروع کیا گیا، لیڈرشپ/منیجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام پنچایتی راج کی وزارت کی ایک اسٹریٹجک کوشش ہے تاکہ پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور اہلکاروں کی قیادت اور انتظامی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔ اس پروگرام نے شرکاء کے ساتھ ساتھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور انتظامی اداروں سے مثبت فیڈ بیک حاصل کیا ہے،  جو کہ  ایک اہم کامیابی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد پنچایت لیڈروں کو جدید مہارتوں سے  آراستہ کرکے نچلی سطح پر موثر حکمرانی کو فروغ دینا اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

یہ تصوربھی  کیا گیا ہے کہ شرکاء ریاست بھر کے ساتھیوں سے قیمتی بصیرت حاصل کریں گے، جس سے وہ بہترین طور طریقوں اور تجربات کا اشتراک کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، پورے پروگرام میں وزارت کے اہلکاروں کی موجودگی تربیتی فریم ورک میں مسلسل اضافہ کو یقینی بناتی ہے۔ یہ پہل نہ صرف انسٹی ٹیوٹ کی فیکلٹی اور طلباء میں پنچایتی راج نظام کے بارے میں بیداری پیدا کرتی ہے  بلکہ پروگرام کے مقاصد کو زیادہ وسیع پیمانے پر پھیلانے میں بھی مدد کرتی ہے۔

******

ش ح۔ف ا ۔ رض

U:10425

 


(Release ID: 2050793)
Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil