وزارت دفاع

ایئر مارشل تیجندر سنگھ نے ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 SEP 2024 11:31AM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AirMarshalTejinderSinghYFBR.jpeg

ایئر مارشل تیجندر سنگھ نے آج ایئر ہیڈ کوارٹر (وایو بھون) میں بھارتی فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف (ڈی سی اے ایس) کا عہدہ سنبھال لیا۔ اپنی نئی تقرری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، ایئر مارشل نے قومی جنگی یادگار، نئی دہلی پر پھولوں کی چادر چڑھا کر عظیم قربانی دینے والے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم، ایئر مارشل تیجندر کو 13 جون 1987 کو آئی اے ایف کے فائٹر اسٹریم میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ 4500 گھنٹے سے زیادہ پرواز کے ساتھ کیٹیگری 'اے' کے کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں، وہ ڈیفنس سروس اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم ہیں۔ انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک ریڈار اسٹیشن، ایک پریمیئر فائٹر بیس کی کمان سنبھالی اور وہ جموں و کشمیر کے ایئر آفیسر کمانڈنگ رہے۔ ان کی مختلف اسٹاف تقرریوں میں کمانڈ ہیڈکوارٹر میں آپریشنل اسٹاف، ایئر ہیڈکوارٹر میں ایئر کموڈور (پرسنل آفیسرز-1)، ڈپٹی اسسٹنٹ چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس میں فائننشل(پلاننگ)، ایئر کموڈور (ایرو اسپیس سیفٹی)، اسسٹنٹ چیف آف ایئر ہیڈکوارٹر میں ایئر اسٹاف آپریشنز (جارحانہ) اور اے سی اے ایس آپریشنز (حکمت عملی)۔ اپنی موجودہ تقرری سے پہلے، وہ شیلانگ، میگھالیہ میں آئی اے ایف کے ہیڈکوارٹر ایسٹرن ایئر کمانڈ کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر تھے۔

ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں محترم صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ 2007 میں وایو سینا میڈل، 2022 میں وششٹ سیوا میڈل  سے نوازاگیا

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10405



(Release ID: 2050569) Visitor Counter : 10