مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا


مہم 17 ستمبر 2024 سے شروع کی جائے گی، جس کا اختتام گاندھی جینتی پر ہوگا

Posted On: 30 AUG 2024 6:19PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ آئندہ سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم 2024 کی جاری تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ مہم، ایک ملک گیر صفائی کی پہل، 17 ستمبر 2024 سے شروع ہونے والی، کئی تیاریوں کے پروگراموں اور 14 ستمبر سے شروع ہونے والے ثعارفی پروگرام کے ساتھ، ایک پندرہ روزہ پروگرام  ہے۔ مہم 2 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس سال ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کی یاد منانے کا ایک عشرہ منایا جا رہا ہے، یہ ایک پہل ہے جو گاندھی جینتی کے اعزاز میں 2014 میں اپنے آغاز کے بعد سے ہر سال منایا جاتا ہے۔

میٹنگ کے دوران، وزیر موصوف نے حکومت کی تمام سطح پر فعال شرکت کی اہمیت اور ملک بھر میں شہریوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سوچھتا ہی سیوا مہم کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کروڑوں شہریوں کو متحرک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مہم رویے کے ایک حصے کے طور پر سوچھتا کو فروغ دینے پر زور دینے کی کوشش کرتی ہے: ’سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچتا۔ اس مہم میں تین کلیدی اجزاء شامل ہیں: جن بھاگیداری (عوامی شرکت)، صفائی کا حصول اور صفائی دوست، صفائی کے کارکنوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی پہچان جو گزشتہ دہائی کے دوران اس پروگرام کے لیے لازمی رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PUWW.jpg

پندرہ دن تک چلنے والی اس مہم میں ضلعی انتظامیہ اور ریاستی حکومتوں کی وسیع پیمانے پر شرکت دیکھنے کو ملے گی، جس سے ملک بھر میں صفائی کے تئیں ایک باہمی اور مربوط نقطہ نظر کو یقینی بنایا جائے گا۔ مرکزی وزیر نے زور دے کر کہا کہ اس مہم کی کامیابی کا انحصار ہندوستان کو صاف ستھرا اور صحت مند بنانے میں سرکاری عہدیداروں، این جی اوز، کارپوریٹس سے لے کر عام شہریوں تک ہر اسٹیک ہولڈر کی اجتماعی کوششوں پر ہے۔

جناب منوہر لال نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 پورے ہندوستان میں صفائی اور حفظان صحت کو فروغ دینے کے حکومت کے جاری مشن میں نمایاں تعاون کرے گی۔

 

******

ش ح۔م ع ۔ م ر

U-NO.10375


(Release ID: 2050297) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi