مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے فراہم کنندگان تک رسائی کے یو آر ایل ز/اے پی کے ز/او ٹی ٹی لنکس کو وائٹ لسٹ کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

Posted On: 30 AUG 2024 4:41PM by PIB Delhi

اضافی وقت کے لیے رسائی فراہم کرنے والوں کی درخواستوں کے جواب میں، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا )ٹی آر اے آئی( نے یو آر ایل ،او ٹی ٹی  اور اے پی کے ز لنکس کی وائٹ لسٹنگ کے سلسلے میں 20 اگست 2024 کو جاری کردہ اس کی ہدایت کی تعمیل کرنے کے لیے رسائی فراہم کرنے والوں کو ایک ماہ کی توسیع دی ہے۔

نظرثانی شدہ ہدایت کے تحت حکم ہے کہ تمام رسائی فراہم کرنے والے اس بات کو یقینی بنائیں کہ یو آر ایل ،او ٹی ٹی  اور اے پی کے ز لنکس پر مشتمل ٹریفک، جو کہ وائٹ لسٹ میں نہیں ہیں، کی 1 اکتوبر 2024 سے اجازت نہیں ہے۔ اس قدم کا مقصد ہیڈرز اور مواد کے سانچوں کے غلط استعمال کو روکنا  اور زیادہ محفوظ اور موثر ٹیلی کام ماحولیاتی نظام کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ رسائی فراہم کنندگان کی طرف سے سامنے لائے گئے مسائل پر غور کرتے ہوئے، کال بیک نمبروں کو لاگو کرنے کے لیے نظر ثانی شدہ ٹائم لائن الگ سے طے کی جائے گی۔

ٹی آر اے آئی نے تمام رسائی فراہم کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتھارٹی کو پندرہ دنوں کے اندر کی گئی کارروائی کے بارے میں تازہ ترین صورتحال اور اس ہدایت کے جاری ہونے کی تاریخ سے تیس دنوں کے اندر تعمیل کی رپورٹ فراہم کریں۔

 

 

************

 

ش ح ۔ ا  م    ۔  م  ص

 (U: 10368)


(Release ID: 2050264) Visitor Counter : 42
Read this release in: English , Gujarati , Hindi , Bengali