وزارت دفاع
ہندوستانی فوج نے پروجیکٹ نمن کا آغاز کیا: ہندوستان بھر میں اسپرش پر مرکوز کامن سروس سینٹرکا قیام
Posted On:
30 AUG 2024 6:48PM by PIB Delhi
ہندوستانی فوج نے ؎پروجیکٹ نمن' کے پہلے مرحلے کا آغاز، جنرل اوپیندر دویدی، چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ مسز سنیتا دویدی، صدر آرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اے ڈبلیو ڈبلیو اے) کی موجودگی میں کیا۔
ڈیفنس پنشنروں ، سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو وقف معاونت اور خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک پروجیکٹ، 'پروجیکٹ نمن' اسپرش (پنشن ایڈمنسٹریشن رکھشا کے لیے نظام)، ڈیجیٹل پنشن سسٹم کے نفاذ پر مرکوز ہے، جو ڈیفنس پنشنر کے لیے پنشن سے متعلق عمل کو ہموار کرتا ہے۔ ملک بھر میں سابق فوجیوں اوران کے قریب ترین رشتہ داروں (این او کے) کے لیے قابل رسائی سہولت کاری کی اہم ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔
اس پروجیکٹ کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جنرل اوپیندر دویدی نے 'پروجیکٹ نمن' کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو وہ دیکھ بھال اور مدد ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے ان ضروری خدمات کو فوجی اسٹیشنوں اور آس پاس کے علاقوں کی پوری رہائشی آبادی تک پہنچانے میں پروجیکٹ کےرول پر روشنی ڈالی۔
اس پروجیکٹ میں استقبالیہ اور سہولت کاری مراکز کا قیام شامل ہے، جس پر ہندوستانی فوج کے ڈائریکٹوریٹ آف انڈین آرمی ویٹرنز (ایڈجوٹینٹ جنرلز برانچ)، کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) ای گورننس انڈیا لمیٹڈ، اور ایچ ڈی ایف سی کے درمیان سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے ذریعہ پچھلے سال ستمبر 2023 میں دستخط کیے گئے تھے۔ یہ کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) آرمی کے سابق فوجیوں، پنشنروں ، جنگی بیواؤں اور قریب ترین رشتہ داروں کے لیے وقف ہیں، جو اسپرش سے چلنے والی پنشن سروسز، گورنمنٹ ٹو سٹیزن (جی ٹو سی) سروسز، اور بزنس ٹو کنزیومر(بی ٹو سی) خدمات کے لیے ایک ہی جگہ پردستیاب ہوتے ہیں ۔
پروجیکٹ نمن کے پہلے مرحلے میں، 14 سی ایس سی ہندوستان بھر میں کلیدی مقامات پر قائم کیے گئے ہیں، جن میں نئی دہلی، جالندھر، لیہہ، دہرادون، لکھنؤ، جودھ پور، بنگدوبی، گورکھپور، جھانسی، سکندرآباد، سوگور، گنٹور، احمد آباد اور بنگلور شامل ہیں۔ اگلے 3-2 سالوں میں ملک بھر میں تقریباً 200 مراکز قائم کرنے کے منصوبوں کے ساتھ، یہ منصوبہ نمایاں طور پر توسیع کرنے کے لیے تیار ہے۔ بینکنگ پارٹنر، ایچ ڈی ایف سی بینک نے سی ایس سی کو چلانے کے لیے ضروری اطلاعاتی ٹکنالوجی انفراسٹرکچر فراہم کیا ہے، جبکہ مقامی فوجی اسٹیشنوں نے ضروری فزیکل انفراسٹرکچر اور سہولیات فراہم کی ہیں۔
پروجیکٹ نمن کو دفاعی برادری کے محتاط غور و فکر اور آراء کے بعد تصور کیا گیا تھا، جو ہندوستانی فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ مسلح افواج کے اہلکاروں کے درمیان دوستی کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف معزز سابق فوجیوں کو ضروری دیکھ بھال اور مدد فراہم کرتا ہے بلکہ فوجی اسٹیشنوں اور آس پاس کے علاقوں کی پوری رہائشی آبادی کو بھی خدمات فراہم کرتا ہے۔
ہر سی ایس سی کا انتظام ایک گاؤں کی سطح کے کاروباری (وی ایل ای) کے ذریعہ کیا جاتا ہے، جسے متعلقہ مقامی فوجی اتھارٹی (ایل ایم اے) کے ذریعہ سابق فوجیوں یا ان کے قریب ترین رشتہ داروں میں سے منتخب کیا جاتا ہے۔ گاؤں کی سطح کے یہ کاروباری افراد سی ایس سی ای-گورننس انڈیا لمیٹڈ کے ذریعہ آن بورڈ ہوتے ہیں اور مطلوبہ خدمات کی فراہمی کے لیے جامع تربیت حاصل کرتے ہیں۔ ایچ ڈی ایف سی بینک پہلے 12 مہینوں کے لیے 20,000 روپے کی ماہانہامالی امداد کے ساتھ وی ایل ای کو بھی سپورٹ کرتا ہے، جو مراکز کے استحکام اور پائیداری میں مدد کرتا ہے۔
پروجیکٹ نمن اپنے سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہندوستانی فوج کی لگن کے ثبوت کے طور پرمصروف عمل ہے۔ اسپرش پر مرکوز سہولت کاری ، عام طور پر مطلوبہ ای-گورننس خدمات، اور ایک ہی جگہ پر بینکنگ کے حل فراہم کرکے، یہ پروجیکٹ سابق فوجیوں اوران کے قریب ترین رشتہ داروں کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرتا ہے، اور انھیں اپنی برادری میں بامعنی تعاون کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
10362
(Release ID: 2050262)
Visitor Counter : 69