وزارت دفاع
دوسری اریہنت کلاس آبدوز 'آئی این ایس اریگھات' وشاکھاپٹنم میں وزیر دفاع کی موجودگی میں ہندوستانی بحریہ میں شامل
'اریگھات' ہندوستان کے نیوكلءیر ٹرائیڈ کو مزید مضبوط ، نیوكلئیر ڈیٹرنس کا دائرہ وسیع، حكمت انگیز توازن اور امن قائم کرنے كے علاوہ ملک کی سلامتی میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا: جناب راج ناتھ سنگھ
"وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت فوجیوں کو اعلیٰ معیار کے ہتھیاروں اور پلیٹ فارم سے لیس کرنے کے لیے مشن موڈ پر کام کر رہی ہے"
Posted On:
29 AUG 2024 6:35PM by PIB Delhi
دوسری اریہنت کلاس آبدوز 'آئی این ایس اریگھات' کو 29 اگست 2024 کو وشاکھاپٹنم میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا ۔
اپنے خطاب میں وزیر دفاع نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ 'اریگھات' ہندوستان کے نیوكلئیر ٹرائیڈ کو مزید مضبوط کرے گا، نیوكلئیر ڈیٹرنس کو وسعت دے گا، خطے میں اسٹریٹجک توازن اور امن قائم کرنے میں مدد کرے گا اور ملک کی سلامتی میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اسے قوم کے لیے ایک کامیابی اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت کے دفاع میں ’آتم نربھربھارت‘ کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت قرار دیا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی بحریہ، ڈی آر ڈی او اور صنعت کی اس صلاحیت کو حاصل کرنے میں ان کی محنت اور ہم آہنگی کی ستائش کی۔ انہوں نے خود انحصاری کو اپنی طاقت آپ کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے اس حقیقت کو سراہا کہ ملک کے صنعتی شعبے، خاص طور پر ایم ایس ایم یز کو اس پروجیکٹ کے ذریعے بہت زیادہ فروغ ملا ہے اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے سیاسی ارادے کو یاد کرتے ہوئے جس نے ہندوستان کو جوہری ہتھیاروں والے ملك کے برابر کردیا وزیرِ دفاع نے کہا كہ آج ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے اور خاص طور پر آج کے جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں ہمارے لیے دفاع سمیت ہر شعبے میں تیزی سے ترقی کرنا ضروری ہے۔ معاشی خوشحالی کے ساتھ ساتھ ہمیں ایک مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔
ہماری حکومت مشن موڈ پر کام کر رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے فوجیوں کے پاس ہندوستانی سرزمین پر بنے اعلیٰ معیار کے ہتھیار اور پلیٹ فارم ہیں۔
آئی این ایس اریگھات کی تیاری میں جدید ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کے استعمال كے علاوہ تفصیلی تحقیق اور ترقی، خصوصی مواد کے استعمال، پیچیدہ انجینئرنگ اور انتہائی ہنر مند کاریگری سے استفادہ كی گیا ہے۔ اسے دیسی نظام اور آلات رکھنے کا اعزاز حاصل ہے جس كا تصور، ڈیزائن اور مربوط تیاری ہندوستانی سائنسدانوں، صنعت اور بحریہ کے عملے کے ذریعہ كی گئی۔
اس آبدوز كو مقامی تکنیکی ترقی سے استفادہ اپنے پیش رو اریہنت کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ترقی یافتہ بناتا ہے۔ آئی این ایس اریہانت اور آئی این ایس اریگھات دونوں کی موجودگی ممکنہ مخالفین کو روکنے اور اپنے قومی مفادات کی حفاظت کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت کو وسعت دے گی۔
******
ش ح۔رف۔س ا
U.No:10325
(Release ID: 2049918)
Visitor Counter : 58