محنت اور روزگار کی وزارت

محنت و روزگار کی وزارت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ بنگلورو میں لیبر اصلاحات اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے علاقائی میٹنگ منعقد کرے گی

Posted On: 29 AUG 2024 2:34PM by PIB Delhi

محنت و روزگار کی مرکزی وزیرمملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے کی صدارت میں 30 اگست 2024 کو بنگلورو میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ، کیرالہ، پڈوچیری اور جزائر انڈمان و نکوبار کے ساتھ ایک علاقائی میٹنگ منعقد کی جائے گی، جس میں لیبر اصلاحات، بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن ورکرز (بی او سی ڈبلیو)، ای ایس آئی سی، ای-شرم اور روزگار کے مواقع  پیدا کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

لیبر کوڈز کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بنائے گئے قوانین میں ہم آہنگی، سماجی تحفظ کے فوائد تک آسان رسائی کے لیے وَن اسٹاپ حل کے طور پر ای-شرم پورٹل کا استعمال، بی او سی کارکنوں کے لیے فلاحی اسکیموں کی کوریج کو بڑھانا، روزگار کے مواقع کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ ربط اور روزگار کی پیمائش، جیسے امور پر  میٹنگ میں بات چیت کی جائے گی۔

*********

(ش ح ۔ م م ۔ن ع(

U.No 10306



(Release ID: 2049739) Visitor Counter : 18