بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
’ہر گھر ترنگا، ہر گھر کھادی‘ مہم کے تحت کھادی اسٹور پر3x2 فٹ کے خصوصی قومی پرچم 198روپے میں دستیاب ہیں
کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ نئے ہندوستان کی نئی کھادی ’ترقی یافتہ ہندوستان کی گارنٹی‘ بن گئی ہے
نئی دہلی میں کھادی گرام شلپ لاؤنج میں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کا آغاز
Posted On:
09 AUG 2024 8:28PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)کے تحت کھاد ی اورولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئر مین ، جناب منوج کمار نے راجیہ سبھا کے رکن جناب ارون سنگھ کے ساتھ بابا کھڑک سنگھ مارگ، کناٹ پلیس، نئی دہلی میں کھادی گرام شلپ لاؤنج میں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر قومی پرچموں، چرخوں اور کھادی کپڑوں کے خصوصی سیلز سینٹر کا بھی افتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ جناب ارون سنگھ نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ہر گھر ترنگا ابھیان کے تحت یوم آزادی کے موقع پر اپنی چھت پر کھادی سے بنے قومی پرچم لہرائیں تاکہ کے وی آئی سی سے وابستہ کاریگروں کو روزگار کے اضافی مواقع میسر آسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کے وی آئی سی دیہی ہندوستان کی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اس کے نتیجے میں، آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار، مالی سال 2023-24 میں کے وی آئی سی مصنوعات کی فروخت 1 لاکھ 55 ہزار کروڑ روپے کے ہندسے کو عبور کر گئی ہے۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج کمار نے کہا کہ آزادی کے امرتکال میں کے وی آئی سی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی برانڈ پاور کے ساتھ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی وراثت کھادی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’ہر گھر ترنگا ابھیان‘ کو ہندوستان کے ہر گھر تک پہنچانے کے لیے،کے وی آئی سی نے ملک بھر میں’ہر گھر ترنگا، ہر گھر کھادی‘ مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت کھادی/پالیسٹر سے بنے 3x2فٹ قومی پرچم ملک بھر کے کھادی اسٹورز پر صرف198 روپے کی خصوصی قیمت پر دستیاب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں نئے ہندوستان کی نئی کھادی ’ترقی یافتہ ہندوستان کی ضمانت‘بن گئی ہے۔
’ہر گھر ترنگا‘ ابھیان کا آغاز کرتے ہوئے،کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کھادی جو گاندھی جی کی وراثت ہے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور ایم ایس ایم ای کی وزارت کی رہنمائی میں کھادی انقلاب کے ذریعے، ہر گاؤں میں وکست بھارت مہم کو نئی طاقت دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ملک اور بیرون ملک ہر پلیٹ فارم سے کھادی کو فروغ دینے کا واضح نعرہ دیا ہے۔ جب بھی انہوں نے من کی بات میں لوگوں سے کھادی خریدنے کی اپیل کی، کھادی کی فروخت میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حال ہی میں، من کی بات کے 112 ویں ایڈیشن میں، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ وہ یوم آزادی پر ترنگا یاترا مہم میں شامل ہوں اور کھادی کے کپڑے خریدیں۔ اپنی اپیل میں انہوں نے کہا کہ’آپ کے پاس مختلف قسم کے کپڑے ہو سکتے ہیں اور اگر آپ نے اب تک کھادی کے کپڑے نہیں خریدے ہیں تو اس سال سے شروع کریں۔ اگست کا مہینہ آیا ہے، یہ آزادی کا مہینہ ہے اور انقلاب کا مہینہ ہے۔ کھادی خریدنے کا اس سے بہتر موقع اور کیا ہو گا۔‘ کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ محترم وزیر اعظم کی اپیل کھادی کاریگروں کے لیے زندگی بچانے والی ہے، کیونکہ ان کے برانڈ پاور کی وجہ سے کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کی فروخت میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے اور پچھلے 10 برسوں میں پروڈکشن میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔پہلی بار اس شعبے میں 10.17 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2023-24 میں، ہر گھر ترنگا ابھیان کے تحت، وزیر اعظم کی اپیل پر، 7.25 کروڑ روپے کے کھادی کے قومی پرچم فروخت کیے گئے۔
کے وی آئی سی کے چیرمین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق کے وی آئی سی ملک بھر میں کاٹیج صنعتوں کو فروغ دے رہا ہے تاکہ ’ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان‘ کی تعمیر کے لیے ہر گاؤں میں’کھادی گرام سوراج ابھیان‘ کو مضبوط کیا جا سکے۔ہر گھر ترنگا ابھیان کے ذریعے قومی پرچم بنانے والے کھادی کاریگروں کو اضافی آمدنی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 10 برسوں میں ’نئے ہندوستان کی نئی کھادی‘ نے ’آتم نر بھر بھارت ابھیان‘ کو نئی راہ دکھائی ہے۔ کھادی کی پیداوار اور فروخت میں اضافے سے دیہی ہندوستان کے کاریگر مالی طور پر خوشحال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’ووکل فار لوکل‘ اور ’میک ان انڈیا‘ منتر نے کھادی کو نوجوانوں میں مقبول بنایا ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر، کناٹ پلیس میں کے وی آئی سی کے کھادی گرام شلپ لاؤنج میں 9 سے 15 اگست تک کھادی کے کرتے، قومی پرچم کے ساتھ چھوٹے اور بڑے چرخے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، ایم ایس ایم ای وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب وپل گوئل اور کے وی آئی سی، دہلی کے مختلف دفاتر کے افسران اور ملازمین اس پروگرام میں موجود تھے۔
*******
ش ح ۔ ف ا ۔م ش
U. No.10301
(Release ID: 2049656)
Visitor Counter : 28