قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب ارجن رام میگھوال، وزیر مملکت(آزاد چارج)، وزارت قانون وانصاف نے کہا ہے کہ درخت دھرتی ماں کے دامن کے انمول نگینے ہیں


قانونا ور انصاف وزارت کے انصاف محکمے نے ایک پیڑ ماں کے نام مہم میں شامل ہوتے ہوئے نئی دہلی میں جیسلمیر ہاؤس میں شجرکاری کی

Posted On: 28 AUG 2024 6:23PM by PIB Delhi

قانون اور انصاف وزارت میں وزیر مملکت (آزاد چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے محکمے کے افسران اور عملے کے ہمراہ آج نئی دہلی کے جیسلمیر ہاؤس میں انصاف محکمے کی جانب سے شجرکاری کی مہم میں حصہ لیا۔ ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے تحت یہ اقدام کیا گیا ہے۔ محکمے جیسلمیر ہاؤس دفتر میں ایک پودا لگانے کے بعد وزیر موصوف نے ماحولیات کے لئے سازگار طریقے اختیار کرنے پر زور دیا کیونکہ یہ بنی نوع انسان کی بقا کا واحد وسیلہ ہے۔

اس سال کے شروع میں ماحولیات کے عالمی دن پانچ جون 2024 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک پیڑ ماں کے نام عالمگمیر مہم شروع کی تھی۔ اس مہم کے تحت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ستمبر 2024 تک ملک بھر میں 80 کروڑ پودے لگائے جائیں اور مارچ 2025 تک ملک بھر میں 140 کروڑ پودوں کی شجرکاری کی جائے ، وزیر اعظم نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ماں اور دھتری ماں کے لئے احترام کے طور پر درخت لگائیں۔

*******

U.No:10283

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2049525)
Read this release in: English , Hindi , Tamil