ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کنکٹیویٹی فراہم کرنے، سفر میں آسانی پیدا کرنے، رسد کی لاگت کو کم کرنے، تیل کی درآمدات کو کم کرنے اور سی او -2 کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کابینہ نے ہندوستانی ریلوے میں دو نئی لائنوں اور ایک ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ کو منظوری دی
پروجیکٹوں کی کل تخمینی لاگت 6456 کروڑ روپے ہوگی اور یہ پروجیکٹ 29-2028 تک مکمل ہوں گے
یہ منصوبے تعمیر کے دوران تقریباً 114 (ایک سو چودہ) لاکھ کام کے دنوں کے لیے براہ راست روزگار بھی پیدا کریں گے
Posted On:
28 AUG 2024 3:24PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے ریلوے کی وزارت کے 3 (تین) پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جس کی کل تخمینہ لاگت 6,456 کروڑ روپے ہو گی۔
منظور شدہ منصوبے غیر منسلک علاقوں کو جوڑ کر لاجسٹک کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے، موجودہ لائنوں کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے اور نقل و حمل کے نیٹ ورکس میں اضافہ کریں گے، جس کے نتیجے میں سپلائی چین کو ہموار کیا جاسکے گا اور اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔
نئی لائن کی تجاویز براہ راست کنکٹی وٹی فراہم کریں گی اور نقل و حرکت کو بہتر بنائیں گی، جس سے ہندوستانی ریلویز کی بہتر کارکردگی اور خدمات پر اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ ملٹی ٹریکنگ کی تجویز آپریشن کو آسان بنائے گی اور بھیڑ کو کم کرے گی، جس سے ہندوستانی ریلوے کے مصروف ترین حصوں پر انتہائی مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کو فروغ حاصل ہو گا۔ یہ پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نئے ہندوستان کے وژن سے مطابقت رکھتے ہیں، جو علاقے کے لوگوں کو اس علاقے میں جامع ترقی کے ذریعہ "آتم نر بھر" بنائے گا ، جس سے ان کے روزگار/ خود روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
یہ پروجیکٹ ملٹی موڈل کنکٹیویٹی کے لیے پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا نتیجہ ہیں، جو مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے ممکن ہوا ہے اور لوگوں، سامان اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے رابطہ فراہم کرے گا۔
چار ریاستوں یعنی اڈیشہ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ کے 7 اضلاع کا احاطہ کرنے والے 3 (تین) پروجیکٹوں سے ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 300 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا۔
ان پروجیکٹوں کے ساتھ 14 نئے اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے، جو 2 (دو) امنگوں والے اضلاع (نواپاڈا اور مشرقی سنگھ بھوم) کو اضافی کنکٹیویٹی فراہم کریں گے۔ نئی لائن کے منصوبے تقریباً 1300 گاؤں اور تقریباً 11 لاکھ کی آبادی کو کنکٹیویٹی فراہم کریں گے۔ ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ تقریبا 1300 گاؤں اور تقریباً 19 لاکھ کی آبادی کے لئے کنکٹیویٹی کو بڑھا دے گا۔
یہ زرعی مصنوعات، کھاد، کوئلہ، لوہا، اسٹیل، سیمنٹ، چونا پتھر وغیرہ جیسی اشیاء کی نقل و حمل کے لیے ضروری راستے ہیں۔ صلاحیت میں اضافے کے کاموں کے نتیجے میں 45 ایم ٹی پی اے (ملین ٹن سالانہ) کی اضافی مال برداری ہوگی۔ ریلوے کے ماحول دوست اور توانائی کے مؤ ثر ذرائع آمدورفت کی وجہ سے، آب و ہوا کے اہداف کو حاصل کرنے ، ملک کی لاجسٹکس لاگت کو کم کرنے، تیل کی درآمد (10 کروڑ لیٹر) کو کم کرنے، سی او -2 اخراج کو (240 کروڑ کلوگرام) کم کرنے میں مدد ملے گی، جو کہ 9.7 کروڑ درخت لگانے کے برابر ہے۔
************
ش ح۔وا۔ق ر
U.No:10266
(Release ID: 2049341)
Visitor Counter : 56
Read this release in:
Odia
,
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Nepali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam