کوئلے کی وزارت
ملک میں کوئلے کی پیداوار مالی سال 25-2024 ء میں سال بہ سال 7.12 فی صد بڑھ کر 370 ملین ٹن تک پہنچ گئی
کوئلہ کا ذخیرہ بھی 36.2 فی صد کی سالانہ نمو کے ساتھ 121.57 ایم ٹی تک پہنچا
Posted On:
27 AUG 2024 6:11PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت نے 25 اگست ، 2024 ء تک مجموعی طور پر کوئلے کی پیداوار میں اضافہ درج کیا ہے۔ مالی سال 25-2024 ء کے لیے 25 اگست ، 2024 ء تک کوئلے کی مجموعی پیداوار نمایاں طور پر بڑھ کر 370.67 ایم ٹی ہو گئی ہے، جب کہ مالی سال 24-2023 ء میں اسی مدت کے دوران 346.02 ایم ٹی کوئلے کی پیداوار ہوئی تھی ۔ اس طرح کوئلے کی پیداوار میں 7.12 فی صد کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ ، مالی سال 25-2024 ء کے لیے 25 اگست ، 2024 ء تک کوئلے کی مجموعی سپلائی میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا، جو 397.06 ایم ٹی تک پہنچ گئی ۔ اس طرح پچھلے سال کی 376.44ایم ٹی کی سپلائی کے مقابلے میں 5.48 فی صد کی قابل ستائش شرح نمو کی عکاسی ہوتی ہے۔
بجلی کے شعبے میں کوئلے کی سپلائی کے لحاظ سے، مالی سال 25-2024 ء میں 25 اگست ، 2024 ء تک، کوئلے کی مجموعی حصولیابی 325.97 ایم ٹی ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 313.44 ایم ٹی تھی۔ اس طرح یکم اپریل ، 2024 ء تک ٹی پی پیز میں 47 ایم ٹی کے بڑے اوپننگ اسٹوریج کے باوجود ، یہ ترقی حاصل کی گئی ہے۔ یہ سپلائی بجلی کے شعبے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی مسلسل فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔
25 اگست ، 2024 ء تک کوئلے کے ذخیرے کی مجموعی صورتِ حال ، بشمول کانوں میں پیتھیڈز، ٹی پی پیز اور ٹرانزٹ میں 121.57 ایم ٹی تک پہنچ گئی۔ اس سے پچھلے سال کی اسی مدت میں 89.28 ایم ٹی کے اسٹاک کے مقابلے میں 36.2 فی صد کا خاطر خواہ اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ اس کےعلاوہ ، 25 اگست ، 2024 ء تک ٹی پی پیز ( ڈی سی بی ) کے مقام پر کوئلے کا ذخیرہ 37.55 ایم ٹی ہے، جو پچھلے سال 29.47 ایم ٹی کے مقابلے میں تقریباً 27.41 فی صد کی نمایاں نمو کو ظاہر کرتا ہے۔
کوئلے کے ذخیرے کی اس زیادہ صورتِ حال سے ، کوئلے کی وزارت کے کوئلے کی وافر فراہمی کو برقرار رکھنے سے متعلق عزم کا اظہار ہوتا ہے ۔ پیداوار، سپلائی اور اسٹاک کی سطح میں مسلسل اضافہ ، ملک کے توانائی کے تحفظ کے اہداف کی معاونت کرتے ہوئے ، قابل اعتماد توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
......................
) ش ح – ش م - ع ا )
U.No. 10247
(Release ID: 2049183)
Visitor Counter : 60