بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بندر گاہ ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے نوجوان ایم ٹی آئی کیڈٹس کے ساتھ پہلا قومی خلائی دن منایا


بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر نے ممبئی میں میری ٹائم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی)، پوئی کا دورہ کیا

’ ’ ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت ’آیوش واٹیکا‘ میں پودالگایا

Posted On: 23 AUG 2024 6:57PM by PIB Delhi

بندرگاہوں،جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے میری ٹائم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی)، پوئی کا دورہ کیا،جو تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بحری شعبہ میں بینچ مارک ٹریننگ فراہم کرنے کے لیے وقف ایک سرکردہ ادارہ ہے۔ اس دورے نے ہندوستانی سمندری صنعت کی ترقی کی تکمیل کے لیے ہنر مندی کے فروغ اور تعلیمی  عمدگی کے لیے ایم او پی ایس ڈبلیو کے عزم کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014JA2.jpg

دورے کے دوران، مرکزی وزیر نے شپنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس سی آئی)، شپنگ کارپوریشن آف انڈیا لینڈ اینڈ اسیٹس لمیٹڈ (ایس سی آئی ایل اے ایل)، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ، انڈین رجسٹر آف شپنگ اور صنعت کے دیگر فریقوں کے ساتھ بات چیت کی۔ مرکزی وزیر نے ایم ٹی آئی، پوئی کی جدید ترین سہولیات کا دورہ کیا اور ’’ایک پیڑماں کے نام‘‘ مہم کے جذبے کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ کی ’آیوش واٹیکا‘ میں ایک پودا لگایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FYUW.jpg

جناب سونووال نے ایم ٹی آئی، پوئی کے نوجوان کیڈٹس کے ساتھ مزید تبادلہ خیال کیا اور پہلا قومی خلائی دن منایا جس میں چاند پر اترنے والا چوتھا ملک بننے اور 23 اگست 2023 کو اپنے قطب جنوبی  خطہ تک پہنچنے والا پہلا ملک بننے کی قابل فخر کامیابی کو اجاگر کیا۔ قومی خلائی دن ملک بھر میں ’’ٹچنگ لائیوز  وہائل ٹچنگ دی مون: انڈیاز اسپیس ساگا ‘‘ کے موضوع کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KGNU.jpg

سینئر افسروں اور نوجوان کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے زور دے کر کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ایک ترقی یافتہ بین الاقوامی طاقت بننے کی راہ پر گامزن ہے جیسا کہ امرت کال ویژن میں تصور کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایمانداری، لگن اور محنت کے اصولوں کے ساتھ، یہ ہندوستانی یوا شکتی کا فرض ہے کہ وہ ملک کو مہا شکتی میں تبدیل کرے اور آتم نر بھر بھارت کے ویژن کو پورا کرے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستان سمندری تجارت کے تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے،جیسے جہاز سازی، جہاز کی مرمت، جہاز کی ری سائیکلنگ، ایگزم تجارت،ساحلی جہاز رانی اور اندرون ملک آبی گزرگاہیں۔اب، دنیا ہمارے ملک کی سمندری صلاحیت کی طرف متوجہ ہو رہی ہے اور عالمی بینک کے لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس (ایل پی آئی) میں ہندوستان کی بہتر درجہ بندی اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ہندچوٹی کے 10  میری ٹائم ممالک میں شامل ہونے کا تصور کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046T5C.jpg

وزیرموصوف نے کہا کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت سمندری مسافروں کی سلامتی، حفاظت، بہبود اور ترقی کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ کے ذریعے اس سمت بہت سی پہل اوراقدامات پہلے ہی شروع کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام نوجوان نسل کو اچھی صحت،تندرستی پر توجہ دینے اور وقت کے بہترین استعمال پر غور کرنے اور بہت زیادہ تعاون کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کیا، خاص طور پر جب وہ ملک کے سب سے بڑے تربیتی اداروں میں سے ایک میں تربیت حاصل کر رہے ہوں۔انہوں نے نوجوان ذہنوں کے ساتھ بات چیت کی اورایم ٹی آئی ،پوئی میں مرچنٹ شپنگ اور تربیتی تجربے  کے تعلق سے ان کے سفر کے بارے میں سنا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005AVJX.jpg

تقریب میں استقبالیہ خطبہ دیتے ہوئے، شپنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ اور شپنگ کارپوریشن آف انڈیا لینڈ اینڈ اسیٹس لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن بنیش کمار تیاگی نے وقت نکالنے کے لیے عزت مآب مرکزی وزیر اور دیگر معززین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نےقومی خلائی دن کے خصوصی موقع پر ایم ٹی آئی، پوئی کے نوجوان کیڈٹس کی حوصلہ افزائی  کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایس سی آئی اپنے جہازوں اور جہاز رانی کی مہارت کے ذریعے ہندوستان کے خلائی تحقیق مشنوں کے ساتھ بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر منسلک رہا ہے۔

***

ش ح ۔  ف ا ۔م ش

U. No.10234



(Release ID: 2049026) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil