کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ہندوستان کے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹٹنس (آئی سی اے آئی)  کی مغربی ہندوستان کی علاقائی کونسل کی 38ویں علاقائی کانفرنس سے خطاب کیا


جناب گوئل نے چارٹرڈ اکاونٹٹنس سے اپیل کی  کہ وہ وِکست بھارت کے سفراءبنیں، جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں اور قوانین کو آسان بنانے کے لیے تجاویز پیش کریں

‘‘آنے والے سالوں میں، 4 لاکھ سے زیادہ چارٹرڈاکاؤنٹنٹس  ہندوستان کے مستقبل کو تیار کرنے میں پیش پیش ہوں گے’’

ہندوستان کی معیشت اور برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ، بڑھتی ہوئی درآمدات معاشی خوشحالی اور مانگ کی نشاندہی کرتی ہیں:جناب گوئل

Posted On: 23 AUG 2024 8:45PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ممبئی میں ہندوستان کے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈاکاؤنٹنٹس کے ویسٹرن انڈیا ریجنل کونسل (ڈبلیو آئی آرسی) کی 38 ویں علاقائی کانفرنس میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے مستقبل کے راستے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ‘‘وکسِت بھارت @ 2047 - دی روڈ میپ ’’ پر خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-08-23at8.32.06PMA3D5.jpeg

اس موقع پر اظہارخیال  کرتے ہوئے، جناب گوئل نے جو خود ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ہیں، نے کہاکہ ، ‘‘آئی سی اے آئی  نے ہمیں اچھے شہری بننے کے لیے تیار کیا ہے’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ سخت کورس، جس میں اعلیٰ معیار کا نصاب ہے جس کی انسٹی ٹیوٹ مسلسل اصلاح کرتا ہے، اس نے یہ ایک ایسا پیشہ بنا دیا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کرتا ہے اور چیزوں کو وسیع عالمی تناظر میں دیکھنے میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی اے اور قانون کا طالب علم جو کورسز کرتا ہے وہ انہیں قوم کی خدمت کرنے اور ہندوستانی معیشت کو 3.5 ٹریلین سے 35 ٹریلین ڈالر تک لے جانے کے لیے تیار کرےگا، جب ملک آزادی کے 100 سال منائے گا۔ انہوں نے تمام چارٹرڈاکاؤنٹنٹس  سے وِکست بھارت کے سفراء بننے کی اپیل کی اور کہا کہ ان کی محنت سے ملک کی ترقی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے 8-6  سے سالوں میں سی اے کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھ جائے گی۔ انہوں نے مزید ان پر زور دیا کہ وہ آئی ٹی ایکٹ اور دیگر قوانین اور دفعات کو جرم سے پاک کرنے، تعمیل میں نرمی اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے رائے اور تجاویز فراہم کریں۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے سی اے کو مصنوعی ذہانت ، ڈیپ ٹیک، مشین لرننگ کے بارے میں جاننے اور تمام نئی ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔

آئی سی اے آئی  کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا، "آنے والے سالوں میں، 4 لاکھ سے زیادہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس  ہندوستان کے مستقبل کوسنوار  میں پیش پیش  ہوں گے’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے کسان، فیکٹری ورکرز، ڈاکٹر، انجینئر اور مختلف پیشہ ور افراد ہندوستان کو ترقی دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-08-23at8.32.06PM(1)HRB9.jpeg

جناب گوئل نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا میں ایک اہم مقام پر ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک کساد بازاری اور بلند افراط زر کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان صحرا میں نخلستان کی طرح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں آئی ایم ایف نے ہندوستان کی شرح نمو 7 فیصد بتائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا،‘‘میری خواہش ہے کہ ہندوستان دوہرے ہندسے میں ترقی کرے۔’’ مرکزی وزیر تجارت اور صنعت نے کہا کہ مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں کے امتزاج سے، ہندوستان میں افراط زر کو قابو میں رکھا جاتا ہے۔

جناب گوئل نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں مختلف مقامات پر جنگوں کے باوجود ہندوستان کی معیشت اور برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے ۔، مرکزی وزیر نے مزید کہا، درآمدات بھی بڑھ رہی ہیں جو معاشی خوشحالی اورمانگ کی نشاندہی کرتی ہیں جس سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ملک میں مزید ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

 ‘‘ہم ایک مضبوط بڑی معیشت کے لئے  صورتحال حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ عالمی اداروں نے ہندوستان کی ترقی کی کہانی پر اعتماد ظاہر کیا ہے’’

مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے مزید کہا کہ پچھلے دس سالوں کے دوران، ایک مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے  تاکہ  ایک معیشت کو آسمان کی بلندیوں تک لے جایاجاسکے جہاں بنیادی ضروریات کی بہتات پوری کی گئی ہے اور 1.4 بلین ہندوستانی ایک روشن مستقبل کے حصول کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اب کمزور نہیں ہے اور ہندوستانی پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہوتی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ‘‘مضبوط قیادت کی وجہ سے دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان کو نہیں روک سکتی جس سے ہم وطنوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے’’۔  جناب پیوش نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی معیشت کمزور پانچ سے دنیا کی پہلی پانچ  بڑی معیشتوں میں شامل ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے شاندار اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

دو روزہ کانفرنس کا انعقاد سشکت  - سی اے-وِکست بھارت ’’ کے موضوع کے تحت کی جا رہی ہے۔ این ایس ای کے ایم ڈی اور سی ای او جناب آشیش چوہان کی موجودگی میں آج صبح اس کا افتتاح کیا گیا۔سیبی کے ڈبلیو ٹی ایم ،جناب اشونی بھاٹیہ،؛ ایس بی آئی کے چیئرمین  جناب دنیش کمار کھارا،  صنعت، حکومت اور تعلیمی اداروں کے اہم معززین میں سے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی ) ایک قانونی ادارہ ہے جسے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ایکٹ 1949 کے تحت پارلیمنٹ کے ایک قانون  کے ذریعے ہندوستان میں چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کے پیشے کے ضابطے اور ترقی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ یہ ادارہ کارپوریٹ امور کی وزارت، حکومت ہند کی انتظامی نگرانی میں کام کرتا ہے اور اس وقت اس کے 9.85 لاکھ سے زیادہ طلباء اور 4 لاکھ سے زیادہ اراکین ہیں۔ آئی سی اے آئی  کے پاس ہندوستان کے اندر 5 علاقائی کونسلوں اور 176 شاخوں کا وسیع نیٹ ورک ہے اور دنیا بھر کے 47 ممالک کے 81 شہروں میں پھیلے ہوئے 50 اوورسیز چیپٹرز اور 31 نمائندہ دفاتر کے ساتھ عالمی موجودگی ہے۔ڈبلیو آئی آرسی  ممبئی میں واقع پانچ علاقائی کونسلوں میں سے ایک ہے۔

**********

(ش ح ۔ح ا۔ع آ)

U-10226



(Release ID: 2049024) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil