وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور امریکی وزیر دفاع جناب لائیڈ آسٹن نے واشنگٹن ڈی سی میں دو طرفہ بات چیت کی
دفاعی تعاون، صنعتی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
Posted On:
23 AUG 2024 10:17PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 23 اگست 2024 کو پینٹاگون، واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیر دفاع جناب لائیڈ آسٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ انہوں نے دو طرفہ دفاعی تعاون، صنعتی تعاون، علاقائی سلامتی اور دیگر بین الاقوامی مسائل کو لیکر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔
جناب راجناتھ سنگھ نے ہند-امریکہ دفاعی صنعتی تعاون روڈ میپ میں جن شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے، اس میں ہندوستان میں تعاون کے مختلف مواقع اور مشترکہ پیداوار کے مواقع پر روشنی ڈالی، جسے گزشتہ سال اپنایا گیا تھا۔
دونوں وزراء نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سیکورٹی آف سپلائی ارینجمنٹ (ایس او ایس اے) کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا۔ واشنگٹن ڈی سی میں کل دستخط کیے گئے ایس او ایس اے دونوں ممالک کے دفاعی صنعتی ماحولیاتی نظام کو مل کر کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے، اور سپلائی چین کی لچک کو بڑھاتا ہے۔ انہوں نے رابطہ افسروں کی تعیناتی سے متعلق ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کا بھی خیر مقدم کیا۔ اس کے مطابق ہندوستان فلوریڈا، امریکہ میں ہیڈ کوارٹر اسپیشل آپریشنز کمانڈ میں پہلا رابطہ افسر تعینات کرے گا۔
دونوں وزراء نے انڈو پیسیفک میری ٹائم ڈومین بیداری کو بڑھانے میں ہونے والی پیش رفت کی تعریف کی، جو ایک کواڈ پہل ہے اور بحر ہند کے علاقے میں شراکت داروں کے لیے میری ٹائم ڈومین بیداری کو بڑھانے کے لیے ہندوستان کی جانب سے جاری کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) میں جاری ہندوستانی شرکت کا خیرمقدم کیا اور نوٹ کیا کہ ہندوستان 2025 میں سی ایم ایف کے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 ہیڈکوارٹر میں ہندوستانی بحریہ کے اہلکاروں کو تعینات کرے گا۔
رکشا منتری اور سکریٹری آسٹن نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اختراعی پل کے قیام کے لیے ہند-امریکی دفاعی سرعتی ماحولیاتی نظام (انڈس- ایکس) کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے انڈس- ایکس کو اسٹارٹ اپس، صنعت، اکیڈمی اور حکومتوں میں مضبوط نیٹ ورکس قائم کرنے، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور دونوں فریقوں کی جنگ لڑنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی تعریف کی۔ ستمبر 2024 میں آئندہ انڈس- ایکس سلکان ویلی سمٹ میں کئی اہم اقدامات کے اعلانات ہوں گے۔
پینٹاگون میں ہونے والی میٹنگ سے قبل آرلنگٹن قومی قبرستان میں جناب راج ناتھ سنگھ کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ رکشا منتری اور امریکی وزیر دفاع اگلے ہند-امریکہ 2+2 وزارتی ڈائیلاگ میں دوبارہ ملاقات کے منتظر ہیں۔
********
ش ح۔ ج ق۔ع ن
(U: 10227)
(Release ID: 2048995)
Visitor Counter : 44