مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی او ٹی اور ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں نے سیلاب زدہ تریپورہ میں خدمات کی بحالی میں اہم پیش رفت کی ہے


مواصلات کے  محکمہ  نےتریپورہ میں انٹرا سرکل رومنگ کی شروعات کی

ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے، ضروری مواصلاتی خدمات کو برقرار رکھتے ہوئے معمول کی بحالی کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں

Posted On: 25 AUG 2024 8:40PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کا محکمہ، سیلاب زدہ تریپورہ میں ٹیلی کام خدمات کو بحال کرنے کی تمام کوششیں کر رہا ہے۔ سخت چیلنجوں کے درمیان، بی ایس این ایل، ریلائنس جیو، ایئرٹیل اور ووڈافون سمیت ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والے(ٹی ایس پیز) کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 94 فیصد سے زیادہ ٹیلی کام کنکشن بحال ہوئے ہیں۔ اس نے امدادی ٹیموں، سرکاری اہلکاروں اور عام لوگوں کو اہم مواصلات کو برقرار رکھنے میں مدد کی۔

تریپورہ کو  موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سنگین روکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  جس کے نتیجے میں 19 اگست سے 23 اگست تک شدید سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سیلاب نے ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے سروس میں بڑے پیمانے پر خلل پڑا۔

 

IMG_256IMG_256

IMG_256

 

مسلسل کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پریشان حال کمیونٹیز کی مدد اور ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

  • ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ اپنےعلاقائی ڈویژن، نارتھ ایسٹ لائسنس یافتہ سروس ایریا(این ای-ایل ایس اے ) اور ٹی  ایس پیز کے ساتھ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔
  • تریپورہ میں محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی ایل ایس اے یونٹ نے فوری کارروائی کی۔ اس نے ریاستی انتظامیہ کے ساتھ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ اور ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ مل کر ٹیلی کام نیٹ ورک کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے کام کیا۔
  • اپنے علاقائی دفتر کی رپورٹ کے بعد، محکمہ نے تریپورہ ریاست میں 22.08.2024 سے 27.08.2024 تک انٹرا سرکل رومنگ (آئی سی آر ) کو لاگو کیا ہے۔ تمام ٹی ایس پیز نے فوری طور پر اپنے نیٹ ورک  پر آئی سی آر  نافذ کر دیا، جس سے صارفین کو کسی بھی دستیاب ٹی ایس پیز کے کنکشن سے خدمات حاصل کرنے کی اجازت دی گئی، چاہے ان  کا سبسکرپشن کچھ بھی ہو۔
  • ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کی درخواست کی بنیاد پر متاثرہ علاقے میں ٹیلی کمیونیکیشن کے خراب آلات کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس نے زمین پر متاثرہ رہائشیوں، امدادی کارکنوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کی مدد کی ہے۔
  • اس کے علاوہ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے بہت سے دوسرے اقدامات بھی کر رہے ہیں تاکہ لوگ اس مشکل وقت میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکیں۔ جیو نے ان خطوں میں ان تمام صارفین کے لیے اپنے پری پیڈ پلانز کی میعاد 4 دن تک بڑھا دی ہے جن کے پلان حال ہی میں ختم ہو چکے ہیں یا اگلے 2 دنوں میں ختم ہونے والے ہیں۔ ایرٹیل پری پیڈ صارفین جن کے پلان کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور وہ ری چارج کرنے سے قاصر ہیں انہیں 4 دن کی میعاد اور لامحدود کالنگ کی سہولت کے ساتھ روزانہ 1.5 جی بی مفت موبائل ڈیٹا دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ تمام پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے بل کی ادائیگی کی تاریخوں میں بھی 30 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

***

(ش ح –ع ح ۔ ج ا)

U. No. 10214


(Release ID: 2048861) Visitor Counter : 41