وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے چندریان-3 کی لینڈنگ کی پہلی سالگرہ کی یاد میں قومی یوم خلاء کے موقع پر ورچووَل پلیٹ فارم پر ’سپنوں کی اُڑان‘ نامی ای۔میگزین کا افتتاحی شمارہ جاری کیا
ای-میگزین کا افتتاحی شمارہ اور بعد میں آنے والے تمام تر شمارے این سی ای آر ٹی کے پورٹل پر قارئین کے لیے آن لائن دستیاب ہوں گے
Posted On:
23 AUG 2024 7:16PM by PIB Delhi
بھارت کے قومی خلائی دن کے موقع پر، اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے، وزارت تعلیم نے این سی ای آر ٹی کے تعاون سے چاند کے جنوبی قطب پر چندریان-3 کے اترنے کی پہلی برسی کی یاد میں ایک ای میگزین 'سپنو کی اڑان' جاری کیا ہے۔
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے ورچوئل پلیٹ فارم پر افتتاحی ایڈیشن جاری کیا۔ وزیر مملکت برائے جناب جینت چودھری نے بھی اس لانچنگ پروگرام میں ورچووَل طریقے سے شرکت کی۔
ای میگزین 'سپنو کی اڑان' کے ورچوئل لانچ کے دوران، وزیر تعلیم، جناب دھرمیندر پردھان نے اپنے پیغام میں، ای میگزین کے اجراء کی ستائش کی اور کہا کہ یہ تعلیم کو قابل رسائی اور مساوی بنانے کے #NEP2020 کی سفارشات کو پورا کرے گا، اور اس طرح طلباء کو اکیسویں صدی کی عالمی چنوتیوں کے لیے تیار کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میگزین کا موجودہ موضوع یعنی 'خلاء' ہمارے بچوں کے تخیل کی وسعت سے ہم آہنگ ہے۔
جناب جینت چودھری، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ہنر مندی اور صنعت کاری اور وزیر مملکت برائے تعلیم نے اپنے پیغام میں بتایا کہ کس طرح اس دن نے ملک کی سائنسی کامیابیوں کو منانے کے لیے بہترین پس منظر فراہم کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کوشش ہمارے طلباء میں سائنسی مزاج کا جذبہ پیدا کرے گی۔
افتتاحی شمارے کا اجراء کرتے ہوئے، اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے کہا کہ ای میگزین شاعری، مضامین، کہانیوں، داستانوں، اور پہیلیوں کا ایک دلچسپ امتزاج ہے جو بھارت بھر طلباء، اساتذہ اور والدین کے ذریعہ فراہم کرائی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت ای میگزین سہ ماہی بنیادوں پر جاری ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ ماہانہ بن جائے گا۔
اس تقریب میں جناب وپن کمار، اڈیشنل سکریٹری، پروفیسر ڈی پی سکلانی، ڈائرکٹر این سی ای آر ٹی، جناب راہل سنگھ، چیئرپرسن سی بی ایس ای، محترمہ پراچی پانڈے جوائنٹ سکریٹری، وزارت تعلیم، پروفیسر سروج شرما، چیئرپرسن این آئی او ایس، پروفیسر جیوتسنا تیواری، این سی ای آر ٹی اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر موجود دیگر معززین نے بھی سہ ماہی ای میگزین کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے ایسا نتیجہ برآمد ہوگا جو طویل مدت میں سب کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ای۔میگزین کا افتتاحی شمارہ اور بعد میں آنے والے تمام تر شمارے سبھی قارئین کے لیے این سی ای آر ٹی کے پورٹل (ای۔میگزین لنک پی ڈی ایف : https://ncert.nic.in/pdf/announcement/SapnoKiUdaan.pdf اور فلپ بک : https://ncert.nic.in/flipbook/SapnoKiUdaan/#page=1 ) پر دستیاب ہوں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:10174
(Release ID: 2048354)
Visitor Counter : 42