وزارت اطلاعات ونشریات
سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن كی طرف سے نئی دہلی كے نیشنل ریل میوزیم میں پہلا قومی خلائی دن منانے کے لیے ملٹی میڈیا نمائش کا اہتمام
جدید ترین تکنیکی ماڈیولز بشمول وی آر اور اے آر گہرا تجربہ فراہم کرتے ہیں
Posted On:
23 AUG 2024 6:49PM by PIB Delhi
نیشنل ریل میوزیم، چانکیہ پوری میں آج اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) کے ذریعہ ’قومی خلائی دن‘ کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے ایک تین روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کیا گیا۔اس میں خلائی تحقیق میں ہندوستان کی نمایاں کامیابیوں کی نمائش کی جائے گی۔ اس کا مقصد نوجوان ذہنوں کے تجسس کو متحرك اور تیز كرنا ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے چاند پر قدم ركھنے والی چوتھی قوم بننے میں قوم کے شاندار کارنامے کو سراہتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اب سے ہر سال 23 اگست کو قومی خلائی دن کے طور پر منایا جائے گا۔ پرگیان روور کی سافٹ لینڈنگ نے ہندوستان کو ایسی قابلیت رکھنے والے اقوام کے ایلیٹ گروپ میں پہنچا دیا تھا۔

بچوں کو متحرك اور ان كی حوصلہ افزائی کے ارادے کے ساتھ سی بی سی نے یہ نمائش رکھی ہے جس میں جدید ترین تکنیکی ماڈیولز ہیں جن میں ورچوئل رئیلٹی اور اگمینٹڈ ریئلٹی شامل ہیں، جو ناظرین کو ایک گہرا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ قومی راجدھانی دہلی کے مختلف اسکولوں کے طلباء اس نمائش کو دیکھنے آرہے ہیں۔

قومی خلائی دن کی پہلی سالگرہ کا موضوع ہے "چاند کو چھونا زندگیوں کو مَس كرنا ہے: ہندستان كی خلائی كہانی۔"

******
U.No:10161
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2048295)