ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے فلپ کارٹ کی سپلائی چین آپریشنز اکیڈمی (ایس سی او اے) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے کا تبادلہ کیا تاکہ ہندوستان بھر میں ہزاروں روزگار کے قابل نوجوانوں کواضافی  ہنر مند اورباصلاحیت بنایا جا سکے


ہنرمندی کی ترقی اور صنعت  کاری کی وزارت اورتعلیم کے وزیر مملکت جناب جینت چودھری، (آزادانہ چارج)نے عالمی تقاضوں کے لیے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے پر حکومت کی غیر متزلزل توجہ پر زور دیا

جناب جینت چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت ہند کاریگروں کو بااختیار بنانے اور متنوع دستکاریوں کو فروغ دینے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے

Posted On: 22 AUG 2024 8:49PM by PIB Delhi

ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری اور تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)  جناب جینت چودھری نے وکست بھارت 2047 کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہوئے  عالمی تقاضوں کے لیے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے پر حکومت کی غیر متزلزل توجہ پر زور دیا۔ وہ فلپ کارٹ، ہندوستان کے آبائی ای کامرس  مارکیٹ  پلیس کے دوران خطاب کر رہے تھے،جو ایک تقریب کے ذریعہ اپنے پانچ سالہ سفر کا جشن منارہا ہے تاکہ ہندوستان کے کاریگروں، بنکروں،ایس ایچ جیز، خواتین اور دیہی صنعت کاروں کو بااختیار بنایا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PJ1A.jpg

فلپ کارٹ کی سپلائی چین آپریشنز اکیڈمی (ایس سی او اے) نے ہندوستان بھر میں ہزاروں  قابل روزگارنوجوانوں کو اضافی ہنر منداوربہترطورپربا صلاحیت بنانےکے لئے مشن کے ساتھ   سمرتھ تقریب  میں ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت (ایم او یو) کا تبادلہ کیا ۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 (پی ایم کے وی وائی)کے تحت، اس شراکت داری کا مقصد پورے ہندوستان میں ہزاروں نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے، جس سے ای کامرس اور سپلائی چین کے شعبوں میں ان کی ملازمت میں اضافہ ہو۔فلپ کارٹ ٹیم امیدواروں کو 7 دن کی  کلاس روم میں انتہائی زبردست تربیت کے ساتھ ایک مکمل تجربہ اور تربیت فراہم کرتی ہے جس کے بعد فلپ کارٹ کی سہولیات پر 45 دن کی صنعتی نمائش ہوتی ہے۔ یہ تعاون خاص تربیت اور سرٹیفیکیشن پروگرام فراہم کر کے ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے جو نوجوان افراد کو کامیاب کیریئر کے لیے تیار کرتے ہیں۔

اس موقع پر، جناب جینت چودھری نے کہا،’’حکومت ہند ،دستکاروں کو بااختیار بنانے اور متنوع دستکاریوں کو فروغ دینے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے جو ہمارے ثقافتی ورثے کا لازمی جزو ہیں۔ایم ایس ڈی ای اورفلپ کارٹ کی سپلائی چین آپریشنز اکیڈمی (ایس سی او اے) کے درمیان اشتراک، فلپ کارٹ سمرتھ کے سفر کے جشن کے موقع پر باضابطہ طورپر شکل دی گئی، ہمارے نوجوانوں کو جدید مارکیٹ پلیس میں پھلنے پھولنے کےلئے ہنر مندی اور مہارت سےآراستہ کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔روایتی دستکاریوں کو ڈیجیٹل اسپیس میں ضم کر کے، ہم ہندوستان کے ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کی راہ ہموار کرتے ہوئے، سمرتھ پروگرام کے ذریعے مضبوط شراکت داری قائم کر رہے ہیں اور اختراعات کو اپنا رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے صنعت کے تعاون کی اہمیت پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کامیابی کے لیے صنعت کے ساتھ شراکت داری بہت ضروری ہے۔ انٹرنشپ پروگراموں اور سمرتھ جیسے اقدامات کے ذریعے، ہم نوجوانوں کے لیے ترقی پذیر کام کے کلچر سے منسلک ہونے اور اس کے لیے درکار مہارت حاصل کرنے کے مواقع کھول رہے ہیں۔ فلپ کارٹ ، عالمی امنگوں کے ساتھ ایک گھریلو برانڈ نےغیر سود مند والے پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کاروباریوں اور افراد کو بااختیار بنا کر اپنے اثرات کا مظاہرہ کیا ہے، جس نے لاجسٹک، گودام اور اس سے منسلک شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 1.8 ملین روزی روٹی کو متاثر کیا ہے۔ فلپ کارٹ ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے وسیع تر ای کامرس ایکونظام میں لگاتار تعاون دے رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NGTH.jpg

اس تقریب میں صنعت کے 250 سے زیادہ رہنماؤں، فروخت کنندگان، کاریگروں، بنکروں، دستکاروں اورایس ایچ جیز نے شرکت کی، جس کا مقصد ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو منانا اور اسے بلند کرنا تھا، جس میں معزز شخصیات کی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا، نیز ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے علاوہ تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج)جناب جینت چودھری  ؛  ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری (آئی اے ایس)؛ ایم ایس ڈی ای کی جوائنٹ سکریٹری، محترمہ سونل مشرا (آئی اے ایس) نے بھی شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KLVV.jpg

فلپ گروپ کے کارپوریٹ امور کے چیف افسر رجنیش کمار نے کہاکہ یہ سمرتھ کے 5 سالہ سفر کے سنگ میل کی تقریب پورے بھارت میں کاریگروں، بُنکروں، اورایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے کے لیے ہماری عہدبستگی کو واضح کرتی ہے۔ ہماری سمرتھ پہل کے ذریعے، ہم نے 1.8 ملین روزی روٹی کو مثبت طور پر متاثر کیا ہے۔اس کے آخری 5 سال کے سفر نے 100 سے زیادہ روایتی فن پاروں کو محفوظ کیا اور ہزاروں سیلرز کی ترقی کو فروغ دیا جیسا کہ ہم مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے ساتھ ہماری شراکت  داری ہندوستان کے نوجوانوں کو ہنر سے مزید آراستہ کرے گی۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہمارے ماضی کی میراث آئندہ نسلوں کے ہاتھوں میں پھلتی پھولتی رہےگی ،جو ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ضروری ہے۔

فلپ کارٹ سمرتھ ایونٹ میں دستکاروں کو بااختیار بنانے کے مستقبل پر ایک فکر انگیز پینل مباحثہ بھی پیش کیا گیا۔ پینل میں صنعت کے ممتاز رہنما شامل تھے جن میں  ،ایم ایس ایم ای کی وزارت  کےجوائنٹ سکریٹری جناب اتیش کمار سنگھ ؛ نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیف پروگرام آفیسر جناب مہندر پیال ؛ بی یونک کی ساتھی بانی ، ڈائریکٹر ،  محترمہ سمی نندا ؛ اور   آل انڈیا آرٹیسن اینڈ کرافٹ ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ مینو چوپڑا نے آج کے تیزی سے ابھرتے ہوئے ماحول میں ہندوستان کی کاریگر برادری کے مستقبل، ہنر مندی کے فروغ کی اہمیت اور مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے میں ای کامرس کے اہم کردار کا جائزہ لیا۔

فلپ کارٹ نے تقریب کے دوران اپنی ایپ پر ’سمرتھ اسٹور فرنٹ‘ انڈین روٹس کی نقاب کشائی کی۔یہ ورچوئل پلیٹ فارم کاریگروں، بنکروں، اورایم ایس ایم ایز کو قومی مارکیٹ تک بے مثال رسائی فراہم کرتا ہے، جس سے وہ ہندوستان بھر میں 500 ملین سے زیادہ صارفین کو اپنی منفرد مصنوعات کی نمائش کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00462KK.jpg

اس تقریب نے حکومتی رہنماؤں، صنعت کے ماہرین، اور اہم شراکت داروں کے لیے ڈیجیٹل دور میں دستکاروں کو بااختیار بنانے کے مستقبل کے بارے میں بات کرنے اور دریافت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ اس اجتماع نے لاکھوں لوگوں کے لیے پائیدار روزی روٹی پیدا کرنے کے لیے روایتی دستکاری کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Z2TA.jpg

******

ش ح ۔  ح ا۔م ش

U. No.10136


(Release ID: 2048010) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Tamil