دیہی ترقیات کی وزارت
نیشنل کنکلیو: سنگٹھن سوستھیا سمردھی۔ خوراک، غذائیت، صحت اور دھلائی پر خواتین کے اجتماعی ایکشن (ایف این ایچ ڈبلیو) کا آج نئی دہلی میں انعقاد
ملک کی بیٹیوں کی صلاحیتوں کے ذریعے وکست بھارت کو عملی شکل دی جا سکتی ہے: شیوراج سنگھ چوہان
جناب چوہان نے زور دیا کہ اپنی مدد آپ ارکان کی صحت اور تغذیہ پر توجہ مرکوز کرنا بہت ضروری ہے جو لکھپتی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں انقلاب آفریں ثابت ہو سکتا ہے
ایف این ایچ ڈبلیو پر بیداری پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کریں اور اپنی مدد آپ گروپ كی دیدیاں اس پہل کی قیادت کر سکتی ہیں: جناب چوہان
Posted On:
22 AUG 2024 8:39PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی وزارت نے دین دیال انتودیا یوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈے-این آر ایل ایم) کے تحت آج خوراک، غذائیت، صحت اور دھلائی (ایف این ایچ ڈبلیو) پر قومی کانفرنس کا کامیابی سے اختتام کیا۔ اس تقریب نے اپنی مدد آپ گروپ نیٹ ورک کے ساتھ ایف این ایچ ڈبلیو کی سرگرمیوں کو ترجیح دینے میں ایک اہم قدم آگے بڑھایا۔
دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ملک کی بیٹیوں کی صلاحیتوں کے ذریعے وکست بھارت کو عملی شکل دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اپنی مدد آپ گروپ كے ممبران کی صحت اور غذائیت پر توجہ مرکوز کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ ایف این ایچ ڈبلو پر بیداری پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کریں اور اپنی مدد آپ گروپ كی دیدیاں اس اقدام کی قیادت کر سکتی ہیں۔
دیہی ترقی اور مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی نے غریبی کے خاتمے اور صحت اور غذائیت کے نتائج کے حصول کے معاملے میں دیہی منظر نامے کو تبدیل کرنے میں اپنی مدد آپ گروپوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف این ایچ ڈبلیو صرف ایک حکمت عملی نہیں بلکہ ایک انقلاب ہے۔ انہوں نے مضبوط خواتین، مضبوط خاندان، مضبوط بھارت كے حق میں دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا -
رکن نیتی آیوگ ڈاکٹر ونود کے پال نے اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی کے راستے کی وضاحت کی اور كہا كہ اس عمل میں اپنی مدد آپ گروپ کے اراکین کا ایک اہم کردار ہے۔
سکریٹری، دیہی ترقی جناب شیلیش کمار سنگھ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے وزارتوں/محکموں اور سی ایس اوز کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی اور کمیونٹی کی شمولیت ضروری ہے۔
ایڈیشنل سکریٹری، ایم او آر ڈی جناب چرنجیت سنگھ نے نیشنل کنکلیو کے تین بنیادی الفاظ کی وضاحت کی۔ سنگٹھن جو 91 لاکھ اپنی مدد آپ گروپوں میں 10 کروڑ خواتین کے اجتماعی جذبے اور لگن کی نمائندگی کرتی ہے۔ سمریدھی، یعنی اقتصادی تبدیلی جو 3 کروڑ لکھ پتی دیدیوں کے ہدف کے حصول کے ذریعے شروع کی جائے گی اور سوستھیا، یعنی صحت جو سنگٹھن اور سمریدھی کے درمیان رابطے كی كڑی ہے۔
کنکلیو میں ایک پینل بحث ہوئی جس میں تمام شریک وزارتوں نے مسلسل کوششوں کے لیے ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر غور کیا۔
اس پروگرام میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے، پنچایتی راج کی وزارت، ریاستی دیہی روزی روٹی مشن کے نمائندوں، کمیونٹی اداروں کے بین الاقوامی اداروں اور سی ایس او سمیت اہم سرکاری وزارتوں اور محکموں نے فعال شرکت کی۔
کنکلیو کا اختتام دیہی خواتین کو بااختیار بنانے، غربت کے چکر کو توڑنے اور ہندوستان بھر میں با صلاحیت کمیونٹیز سامنے لانےکے اجتماعی عزم کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No:10124
(Release ID: 2047903)
Visitor Counter : 33