بجلی کی وزارت

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان توانائی اشتراک بڑھانے پر تبادلہ خیال

Posted On: 22 AUG 2024 6:24PM by PIB Delhi

توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بجلی کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب شری پدنائک اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ امریکی وفد کے ساتھ بامعنیٰ مذاکرات کئے۔ اس وفد کی قیادت عزت مآب جناب جون بویدستا کررہے تھے جو بین الاقوامی آب وہوا پالیسی کے لئے صدر کے اعلیٰ مشیر ہیں۔

بات چیت کے دوران جناب منوہر لال نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان طویل عرصے سے چلے آرہے دو طرفہ اشتراک اور ساجھیداری کا ذکر کیا اور مستقبل کے لئے ایک صاف ستھری توانائی کے مشترکہ عزم پر روشنی ڈالی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ بجلی کی وزارت اس اشتراک اور ساجھیداری کو آگے لے جانے کے لئے پر عزم ہے۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے بجلی اور توانائی کی عمدہ کارکردگی کے عہد کے پس منظر میں ہونے والے اقدامات توانائی کی ترسیل کے ہمارے مشترکہ مقاصد سے ہم آہنگ ہیں۔

عزت مآب جون پودیستا نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہندوستان امریکہ کا قابل قدر ساجھیدار ملک ہے اور دونوں ملک اس شعبے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

تبادلہ خیال کے دوران جو خاص نکات زیر غور آئے وہ اس طرح ہیں:۔

  1. گرڈ اور ٹرانسمیشن کی جدت کاری۔ دونوں فریقوں نے گرڈ ٹرانسمیشن کا معیار بڑھانے کے لئے تکنیکی تیاریوں کے امکان تلاش کئے۔
  2. مینوفیکچرنگ کی صلاحیت میں اضافہ ۔ ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کا فروغ، جن میں بڑے ٹرانسمیٹر خاص طور سے اہم ہیں۔
  3. انرجی اسٹوریج سسٹم۔ بات چیت میں ریاست گیر ساجھیداری اور گرڈ اسکیل بیٹری اسٹوریج کے اقدامات پر زیادہ اشتراک خاص طورے سے زیر غور آئے۔
  4. اعلیٰ معیار کا کولنگ سسٹم۔ مذاکرات کےد وران مینوفیکچرنگ پروجیکٹوں اور پالیسیوں کو تیز کرنے کی اہمیت کواجاگر کیا گیا تاکہ ہندوستان کی صلاحیت سازی اور اعلیٰ معیار کے ائیرکھنڈیشننگ سسٹم اور پنکھوں کی برآمدات ہوسکیں۔

میٹنگ میں صاف ستھری توانائی کی عالمی ترسیل میں ہندوستان اور امریکہ کی ساجھیداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور دونوں فریقوں نے ان کلیدی شعبوں میں اپنے اشتراک کو مستحکم کرنے کے عہد کو دوہرایا۔

*****

U.No:10116

ش ح۔رف۔ س ا



(Release ID: 2047817) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil