مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
پوسٹ ماسٹر جنرل کرشنا کمار یادو نے احمد آباد میں 'دی آئیڈیل اینڈ گریٹ اسٹیمپ' پینٹنگ نمائش کا افتتاح کیا
مصوری نہ صرف ایک فن ہے ،بلکہ معاشرے کا عکاس بھی ہے - پوسٹ ماسٹر جنرل کرشنا کمار یادو
پینٹنگ، صرف رنگوں کا استعمال کے بارے میں نہیں ہے؛ اسے سماجی خدشات کی بھی عکاسی کرنی چاہیے - پوسٹ ماسٹر جنرل کرشنا کمار یادو
ڈاک ٹکٹ تہذیب، ثقافت اور ورثے کے حامل ہوتے ہیں- پوسٹ ماسٹر جنرل کرشنا کمار یادو
Posted On:
21 AUG 2024 7:29PM by PIB Delhi
’دی آئیڈیل اینڈ گریٹ اسٹیمپس‘ پینٹنگز کی نمائش کا افتتاح، 21 اگست کو جناب کرشن کمار یادو، پوسٹ ماسٹر جنرل، شمالی گجرات ریجن، احمد آباد نے کیا۔ روی شنکر راول کلا بھون، ایلس برج، احمد آباد میں منعقد ہونے والی تین روزہ نمائش میں، مہاتما بدھ اور پوسٹل اسٹامپ کے موضوع پر مبنی مصور جناب بپن چندر ناتھورام دھمل کی پینٹنگز پیش کی گئی ہیں۔ گجرات ریاست للت کلا اکیڈمی کے زیر اہتمام یہ نمائش، 23 اگست تک صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔ پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو نے چراغ جلا کر نمائش کا افتتاح کیا اور پھر مختلف فن پاروں کو دیکھنے کے لیے روانہ ہوئے۔ جناب دھمچاری آنند شاکیہ، تری رتنا بدھ مہاسنگھ، شری جیندر پنچولی، نامور آرٹسٹ اور ریٹائرڈ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، شیٹھ سی این کالج آف فائن آرٹس، جناب بھرت بھٹ، واٹر کلر آرٹسٹ نے بھی مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر پوسٹ ماسٹر جنرل شری کرشنا کمار یادو نے کہا کہ یہ پینٹنگ نمائش منفرد ہے ،جس میں ادب، فن، ثقافت کے ساتھ ساتھ تعلیم، روحانیت اور فن تعمیر کے ساتھ، مہاتما بدھ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بھی محفوظ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مصوری، صرف ایک فن نہیں ہے بلکہ ہمارے معاشرے کا عکاس بھی ہے۔ یہ فن پارے معاشرے کی منفرد جھلک دکھاتے ہیں۔ پینٹنگ کا مطلب صرف لکیریں کھینچنا اور انہیں رنگوں سے بھرنا نہیں ہے۔ انہیں سماجی تحفظات کی بھی عکاسی کرنی چاہیے۔
پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو نے آرٹسٹ جناب بپن چندر کی ان کی پینٹنگز میں پوسٹل اسٹامپ کے ذریعے مہاتما بدھ اور مختلف نامور شخصیات اور موضوعات کی عکاسی کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ جناب یادو نے مزید کہا کہ ڈاک ٹکٹ، درحقیقت چھوٹے سفیر ہیں ،جو مختلف ممالک کا سفر کرتے ہوئے ہماری تہذیب، ثقافت اور ورثے کا تعارف کراتے ہیں۔ ہر ڈاک ٹکٹ کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے اور آج کی نوجوان نسل کو اس کہانی سے منسلک ہونے کی ضرورت ہے۔ گجرات کی سرزمین پر پیدا ہونے والے ’فادر آف دی نیشن‘ مہاتما گاندھی نے اپنے خیالات اور عمل سے دنیا بھر میں پہچان حاصل کی، اسی لیے مہاتما گاندھی پر دنیا میں سب سے زیادہ ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے۔ آرٹ کی نمائش کی تعریف کرتے ہوئے ،پوسٹ ماسٹر جنرل جناب یادو نے کہا کہ اس طرح کی نمائشیں باقاعدگی سے منعقد کی جانی چاہئیں ،تاکہ لوگوں کو کچھ نیا دیکھنے کو ملے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ جناب بپن چندر کے فن پارے ’’اپ دیپو بھاوا‘‘ کی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے جڑیں۔
پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو نے بتایا کہ محکمہ ڈاک ،ٹکٹوں کی وصولی اور مطالعہ کو فروغ دینے کے لیے نئے اقدامات کر رہا ہے۔ اس کا مقصد بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے عصری مسائل، واقعات، نامور شخصیات، حیاتیاتی تنوع وغیرہ سے روشناس کرانا ہے۔ تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی فلیٹیلی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دروازے پر ڈاک ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے،ڈاکخانوں میں صرف 200روپے کی ابتدائی رقم کے ساتھ فلیٹک ڈپازٹ اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے۔یہ اقدام نوجوانوں اور بچوں کو نہ صرف علم فراہم کرے گا، بلکہ انہیں اچھا مشغلہ اپنانے کی ترغیب بھی دے گا۔
آرٹسٹ شری بپن چندرا نے کہا کہ ’ون مین ایگزیبیشن آف پینٹنگز‘کے تحت منعقد کی گئی اس نمائش کا مقصد، ایسی پینٹنگز کے ذریعے بیداری پھیلانا ہے، جو مہاتما بدھ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں، قابل ذکر شخصیات، ثقافتی خدشات اور دیگر عصری موضوعات کی عکاسی کرتی ہیں، جیسا کہ ڈاک کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان پینٹنگز کی اگلی نمائش 19 سے 21 اکتوبر تک گوا کی اجول آرٹ گیلری میں منعقد ہوگی۔
۔
*****
U. No.10083
(ش ح –ا ع- ر ا)
(Release ID: 2047448)
Visitor Counter : 38