حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر

حكومتِ ہند  کے پرنسپل سائنسی مشیر نے طبی مصنوعات کے لیے ہندوستان کے ریگولیٹری ماحولیاتی نظام کو تبدیل کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 21 AUG 2024 7:56PM by PIB Delhi

حکومت ہند  كے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر  پروفیسر اجے کمار سود نے ہندوستان کے ریگولیٹری نظام کی تبدیلی کی طرف پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی۔اس معاملے پر 24ویں پی ایم-سائنس ٹیکنالوجی انوویشن ایڈوائزری کونسل  ​​کی میٹنگ میں غور كیا گیا تھا جس کی صدارت رنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر نے کی تھی اور یہ میٹنگ  6 فروری 2024 کو 'ہندوستان میں طبی مصنوعات کے ریگولیٹری ایکو سسٹم کو تبدیل کرنے پر منعقد کی گئی تھی۔ پی ایم-سائنس ٹیکنالوجی انوویشن ایڈوائزری کونسل كی  میٹنگ نے ریگولیٹری عملوں کی جامع اوور ہالنگ اور ایک ایسے نظام کی تعمیر کی سمت کام کرنے کی سفارش کی تھی جو شفافیت، جوابدہی کو یقینی بنائے اور ساتھ ہی ہندوستان اور دنیا کے لیے محفوظ اور سستی طبی مصنوعات کی جدت اور تعارف کو فروغ دے۔

ڈاکٹر راجیو رگھوونشی، ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا ، سینٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن  نے پی ایم-سائنس ٹیکنالوجی انوویشن ایڈوائزری کونسل كی میٹنگ کے حصے کے طور پر شناخت کیے گئے ترجیحی شعبوں جیسے سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی  کے جائزہ کے عمل کو ہموار کرنا اور ایک آزاد بیرونی ایجنسی کی مدد سے اندرونی عمل میں بہتری میں پیش رفت کو اپ ڈیٹ کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے ریگولیٹری ماحولیاتی نظام کی تبدیلی، جینیاتی تبدیلیوں  کی سرگرمیوں پر نظرثانی کمیٹی کے سنگل ونڈو سسٹم میں استحکام کے لیے آخر سے آخر تک ڈیجیٹل فن تعمیر کے فروغ کے بارے میں بھی وضاحت کی۔

پی ایس اے پروفیسر سود نے سی ڈی ایس سی او کی کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ایک مضبوط اور فعال ریگولیٹری ماحولیاتی نظام ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں اعتماد پیدا کرنے، مینوفیکچرنگ اور برآمدات کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے ہندوستان کو طبی مصنوعات کی تیاری میں مسابقتی فائدہ اور پورے شعبے میں اختراعات کو فروغ ملے گا۔

******

 

U.No:10079

ش ح۔رف۔ س ا



(Release ID: 2047441) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP