مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی آر اے آئی کے نام پر کی جانے والی دھوکہ بازی کی فون کالز کے بارے میں ٹی آر اے آئی کی شہریوں کو خبردار رہنے کی صلاح

Posted On: 21 AUG 2024 6:16PM by PIB Delhi

ٹیلی کوم ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے آئی) کو مطلع کیا گیا ہے کہ شہریوں کو اس طرح کی ، پہلے سے ریکارڈ شدہ کال کئے جانے کی اطلاعات بھاری تعداد میں ملی رہی ہیں جن میں ان کالز کو ٹی آر اے آئی کی جانب سے بتایا جاتا ہے۔ شہریوں کو دھمکایا جاتا ہے کہ ان کا نمبر جلد ہی بلاک کردیا جائے گا اور ان سے ذاتی تفصیلات مانگی جاتی ہیں۔

تمام شہریوں کو مطلع کی اجاتا ہے کہ ٹی آر اے آئی مسیج کے ذریعہ یا کسی اور طریقے سے صارفین کو ان کے نمبر منقطع کرنے کی کال نہیں کرتی ہے۔ ٹی آر اے آئی نے کسی بھی تیسرے فریق یا ایجنسی کو بھی یہ اختیار نہیں دیا ہے کہ وہ اس مقصد کے تحت صارفین کو کال کریں۔ لہذا اس طرح کے کسی بھی رابطہ (کال، مسیج یا نوٹس) کو جس میں ٹی آر اے آئی کی جانب سے بتایا جائے اور موبائل نمبر کنکشن منقطع کرنے کی دھمکی دی جائے اسے شہری دھوکہ بازی سمجھیں اور ان کے جال میں نہ پھنسیں۔

بلنگ ، کے وائی سی یا غلط استتعمال کی وجہ سے کسی بھی موبائل نمبر کو منقطع کیا جانا متعلقہ ٹیلی کوم سروس پر ووائڈر کے دائرہ اختیار میں ہے۔ شہریوں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مشتبہ دھوکہ بازوں کی کال سے گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔ انھیں اس طرح کی کال کی تصدیق مصدقہ کال سنٹر یا متعلقہ ٹی ایس پی کے مجاز سروس سنٹر کو فون کرکے کرنی چاہئے۔

ٹیلی کام وسائل کو سائبر کرائم یا مالی دھاندھلی کے لئے غلط طور پر استعمال کئے جانے کی روک تھام کے شہریوں کو ٹیلی کوم محکمے سنچار ساتھی پلیٹ فارم پر رپورٹ کرنی چاہئے۔ یہ پلیٹ فارم https://sancharsaathi.gov.in/sfc/  پر دستیاب ہے۔ سائبر کرائم سے متعلق شہریوں کو سائبر کرائم کی ہیلپ لائن کے نمبر 1930 پر کرنی ہوگی۔ یا آفیشیل ویب سائٹ https://cybercrime.gov.in/ ے روجوع کرنا ہوگا۔

******

 

U.No:10073

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2047432) Visitor Counter : 24