وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے مملكتی وزیر دفاع كا نیول بیس کاروار کا دورہ
سنجے سیٹھ نے بحر ہند کے علاقے میں ہندوستانی بحریہ کی مضبوط موجودگی اور علاقائی استحکام میں اس کے تعاون کی ستائش کی
Posted On:
21 AUG 2024 6:07PM by PIB Delhi
مملكتی وزیر دفاع نے جناب سنجے سیٹھ نے 20 تا 21 اگست 2024 نیول بیس کاروار، کرناٹک کا دورہ کیا۔ انہیں بیس کی آپریشنل صلاحیتوں اور جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے’پروجیکٹ سی برڈ‘ کا جائزہ لیا جو ہندوستان میں بحریہ کے بنیادی ڈھانچے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو ہندوستانی بحریہ کی اقتصادی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے لازمی ہے۔ اس بیس کو ایشیا کے سب سے جدید بحری اڈوں میں سے ایک كے طور پر مزید ترقی دینے کے منصوبے کے ساتھ۔
جناب سنجے سیٹھ نے اماڈلی میں نیول سویلین ہاؤسنگ کالونی کا بھی دورہ کیا اور ہندوستانی بحریہ کے جوانوں اور ڈیفنس سویلینز سے بات چیت کی۔ انہوں نے مسلح افواج کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے پر حکومت کی توجہ پر زور دیا اور کسی بھی آپریشنل یا بنیادی ڈھانچے کے چیلنجوں سے نمٹنے میں ان کی مسلسل حمایت کو یقینی بنایا۔
جناب سنجے سیٹھ نے مغربی بحری بیڑے کے مردوں اور عورتوں سے بھی بات چیت کی۔انہوں نے بحر ہند کے خطے میں بحریہ کی مضبوط موجودگی کو سراہتے ہوئے علاقائی استحکام اور قومی مفادات کے تحفظ میں اس کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور بحریہ كے اہلکاروں اور ڈیفنس سویلینز پر زور دیا کہ وہ اپنا بہترین کام جاری رکھیں اور ان کی کوششوں کو سراہا۔
مملكتی وزیر دفاع نے بحریہ کے جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 1961 کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران انجدیپ جزیرے کی آزادی میں اپنی جانیں قربان کیں۔
جناب سنجے سیٹھ کے ساتھ بحریہ کے ڈپٹی چیف وائس ایڈمرل ترون سوبتی بھی تھے۔ فلیگ آفیسر کمانڈنگ کرناٹک نیول ایریا ریئر ایڈمرل کے ایم رام کرشنن نے ان کا استقبال کیا۔ اُن کی آمد پر انہیں رسمی گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اِس دورے نے ملک کی بحری سلامتی اور آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔
*****
U.No:10072
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2047417)
Visitor Counter : 47