اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ نے پیداوار کا پہلا بڑا سنگ میل حاصل کیا


کامیابیاں،این ایس ایل کی آپریشنل عمدگی اور جدت طرازی کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں

Posted On: 21 AUG 2024 6:20PM by PIB Delhi

این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ (این ایس ایل) نے فخر کے ساتھ اپنی پیداواری صلاحیتوں کی ایک تاریخی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ آج، اس انتہائی جدید، جدید ترین پلانٹ نے کامیابی کے ساتھ ایک ملین ٹن (ایم این ٹی) ہاٹ رولڈ کوائل (ایچ آر سی) تیار کیا ہے، جو ایچ آر کوائل کی پیداوار کے آغاز کی پہلی سالگرہ سے چار دن پہلے، اس سنگ میل تک پہنچ گیا ہے۔ یہ کامیابی، صنعت میں سب سے تیز اور موثر پلانٹس میں سے ایک کے طور پر این ایس ایل کی پوزیشن کو واضح کرتی ہے، جس کا ثبوت اس کانمایاں جذبہ، کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A5XI.jpg

یہ اہم کامیابی، 2024 میں این ایس ایل کی سابقہ ​​کامیابیوں پر استوار ہے۔ 21 جولائی 2024 کو، کمپنی نے اپنی بلاسٹ فرنس سے 1.5 ملین ٹن ہاٹ میٹل کی پیداوار حاصل کی، اور 11 اگست 2024 کو، اس نے فولاد  بنانے والی دکان  (ایس ایم ایس )سے ایک ملین ٹن مائع فولاد تیار کیا۔  یہ  دونوں سنگ میل، پیداوار کے آغاز سے ایک سال سے بھی کم عرصے میں حاصل کیے گئے ہیں، جو صنعت میں کارکردگی کے لیے نئے معیارات قائم کرتے ہیں۔

یہ کامیابیاں، این ایس ایل کی آپریشنل فضیلت اور جدت طرازی کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔ کمپنی، فولاد کی تیاری کے شعبے میں ایک لیڈر بننے کی خواہش کے ساتھ، اپنی حدوں کووسعت دے رہی ہے، جس کی واحد توجہ کارکردگی، پائیداری اور تکنیکی ترقی پر مرکوزہے۔

یہ انتہائی جدیدایم ٹی پی اے  3ا سٹیل پلانٹ،22900 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے قائم کیا گیا ہے۔ اس میں ہندوستان کی سب سے چوڑی ہاٹ سٹرپ ملز میں سے ایک قائم ہے، جوایک ملی میٹر سے 16 ملی میٹر موٹائی میں، 900 ملی میٹر سے 1650 ملی میٹر چوڑائی کے ایچ آر کوائل کو رول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BOCJ.jpg

این ایم ڈی سی  کے سی ایم ڈی (اضافی چارج) جناب امیتاوا مکھرجی نے اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے ناقابل یقین حد تک فخر محسوس ہو رہا ہے کہاین ایس ایل نے اپنے پیداواری سفر کے آغاز میں ہی یہ اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ مقررہ وقت سے پہلے ایک ملین ٹن ہاٹ رولڈ کوائل (ایچ آر سی) حاصل کرنا ہماری پوری محنت کش ٹیم کی لگن، مہارت اور محنت کا ثبوت ہے۔ اس کامیابی نے نہ صرف سرکاری شعبہ کی کمپنیوں کے شعبے کے اندر ایک نیا معیار قائم کیا، بلکہ صنعت کے معیارات کے تئیں بھی یہ مستحکم  کھڑا ہے۔ ہم اس رفتار کو برقرار رکھنے اور معیار اور کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھنے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔‘‘

فولاد کی وزارت کے تحت، این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ، سرکاری شعبے کا ایک متحرک ادارہ ہے، جو اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی فراہمی اور مینوفیکچرنگ ٹکنالوجی میں پیشرفت کے لیے پرعزم ہے۔ عمدگی، پائیداری، اور جدت پر توجہ کے ساتھ، این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ قابل ذکر رفتار اور کارکردگی کے ذریعے خود کو ممتاز کرتا ہے۔ کمپنی ،ترقی کو رفتار بخشنے اور صنعت کے نئے معیارات قائم کرنے کے  تئیں پرعزم ہے۔

******

U. No.10075

(ش ح –ا ع- ر ا)   


(Release ID: 2047413) Visitor Counter : 52