قانون اور انصاف کی وزارت
موٹیویشن لیکچر جمع ورکشاپ بعنوان، "خوشی - انسانی اقدار کے ذریعے صلاحیت کی تعمیر" وزارت قانون و انصاف، قانون ساز محکمہ، ادارہ برائے قانونی مسودہ و تحقیق کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال کا کہنا ہے کہ انسانی وسائل کی قابلیت کو بڑھانے اور کام کے ماحول میں صحت مند ذہنیت کے ساتھ ترقی کرنے کے لیے مواصلاتی مہارت اور تناؤ کا انتظام ضروری ہیں
جناب میگھوال نے زور دیا کہ دوسروں کے ساتھ مسائل کا اشتراک کرنے سے نہ صرف تعمیری حل کے لیے مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ کام میں پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے بھی ضروری ہے
Posted On:
21 AUG 2024 5:35PM by PIB Delhi
قانون و انصاف کی وزارت، قانون سازی کا محکمہ، ادارہ برائے قانونی مسودہ و تحقیق نے آج یہاں "خوشی - انسانی اقدار کے ذریعے صلاحیت کی تعمیر" کے عنوان سے ایک موٹیویشن لیکچر جمع ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اور قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ دوسروں کے ساتھ مسائل کا اشتراک کرنا اور ان کا حل تلاش کرنا ایک صحت مند عمل ہے جسے کام کے ماحول میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس تناظر میں، اپنے تجربے سے مثالیں پیش کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ فلاح و بہبود اور خوش رہنے کا منتر اپنی زندگی میں تناؤ سے معروضی طور پر نمٹنا بہت ضروری ہے۔
جناب میگھوال نے مزید کہا کہ ہندوستانی روایت ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے، جہاں دوسروں کے ساتھ مسائل کا اشتراک کرنے سے نہ صرف تعمیری حل کے لیے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی، بلکہ کام میں پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے بھی ضروری ہے۔ قانون سازی کے محکمے کے مسودہ سازی کے باریک پہلوؤں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مواصلات کی مہارتوں کا افسروں کے ذریعہ احترام کیا جانا چاہیےاور ترقی دی جانی چاہیے، جس سے کام میں اعتبار پیدا ہوتا ہے۔ اس تناظر میں، انہوں نے مشاہدہ کیا کہ کمیونیکیشن گیپس کو کم کیا جانا چاہیے اور یہ ایک انتظامی مہارت ہے جو کہ محکمے کے انسانی وسائل کی اہلیت کو بڑھانے اور خوش اور پائیدار انداز میں صحت مند ذہنیت کے ساتھ ترقی کرنے کے لیے ضروری ہے۔
لیکچر جمع ورکشاپ کے انعقاد کے موضوع اور مقصد کا تعارف کراتے ہوئے، ڈاکٹر راجیو منی، سکریٹری، وزارت قانون و انصاف، قانون ساز محکمہ نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم میں کام کرتے وقت کچھ مہارتیں اور خصلتیں بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کوشش میں، یہ ورکشاپ کام کی زندگی کے توازن اور فلاح و بہبود کے متعلقہ پہلوؤں سے نمٹنے کے ساتھ ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ مہارت کے حوالے سے بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔
ورکشاپ میں ڈاکٹر نندیتیش نیلے، مصنف اور موٹیویشنل اسپیکر نے چار اہم نکات پر اپنے گفتگو کو ترتیب دیا، جو کہ ایک خوش کن اور کامیاب کام کے ماحول کا باعث بنیں گےجس کے نتیجے میں محکمے کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور محکمے کے ہر رکن کی فلاح و بہبودہوگی اور خوشی حاصل ہوگی۔ ان کا لیکچران اہم نکات پر ترتیب دیا گیا تھا۔ سب سے پہلے، اپنے کام کے لیے مستعد ہونا اور اپنی زندگی میں ایک مقصد رکھنا؛ دوم، کام انسان کو شناخت فراہم کرتا ہے۔ تیسرا، کام کرنے پر فخر کرنا؛ چوتھی بات یہ کہ انسان کے ذہن میں روحانیت ہونی چاہیے۔
اس موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے سامعین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی کیونکہ انہوں نے کہا کہ خوشی کا محرک اپنے اندر سے تلاش کرنا ہے۔ کام اور زندگی میں توازن برقرار رکھنے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی میں مقصد تلاش کرنا اور کام کے ماحول میں پر امید رہنا ضروری ہے کیونکہ خوشی زندگی کا نچوڑ ہے۔ اپنی زندگی کا عملی تجربہ بتاتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خوشی کے لیے سوچ، دماغ اور عمل کو یکجا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کام اور زندگی میں توازن کا خوشی سے گہرا تعلق ہے۔ روزمرہ کے معمولات میں کام کے توازن کو ایک ضروری پہلو کے طور پر لانے کے لیے، انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ "کام میں زندگی" کو لے آئیں۔ ڈاکٹر نیلے نے ذکر کیا کہ کسی بھی سیٹ اپ میں کام کرتے وقت کام کو وہ مقصد اور ہدف فراہم کرنا چاہیے جس کی خواہش کی جارہی ہے۔ مہابھارت میں ارجن کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ، حقیقت پسند ہونا ضروری ہے، کام کے ماحول میں توجہ کامرکوز رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ کسی کے کام پر فخر محسوس کرنا مناسب ہے جو فرد کو شناخت اور مقصد فراہم کرتا ہے۔ جبکہ خوش رہنا ایک دماغی کیفیت ہے، ڈاکٹر نیلے نے کہا کہ ایمانداری اور تندہی سے کام کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی وسائل کام کے ماحول میں مسابقتی برتری فراہم کرتے ہیں، جس کے ذریعے صلاحیت کو بڑھانے کے لیے قابلیت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
لیکچر جمع ورکشاپ میں وزارت قانون و انصاف، محکمہ قانون سازی کے سینئر افسران شامل تھے اور ڈاکٹر منوج کمار، ایڈیشنل سکریٹری، قانون ساز محکمہ نے، میڈیا برادری کی موجودگی میں جو مکمل سیشن کو پوری توجہ سے سنتے ہوئے اس کی افادیت اورتحریکی سیشن کی پہل کی تعریف کر رہے تھے، اس پروگرام کا اختتام کیا۔
******
ش ح۔ا ک ۔ رب
U:10071
(Release ID: 2047389)
Visitor Counter : 67