وزارت دفاع

انڈین کوسٹ گارڈ جہاز سوجے(آئی سی جی ایس) مشرقی ایشیاء میں بیرون ملک تعیناتی کے حصے کے طور پر دو روزہ دورے کے لیے انڈونیشیا کے جکارتہ میں واقع بندرگاہ پہنچا


پہلی بار، دو خواتین افسران غیر ملکی سفر میں شریک ہوئیں

Posted On: 21 AUG 2024 5:44PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی)آف شور گشتی جہاز سوجے ایک ہیلی کاپٹر کے ساتھ21 اگست 2024 کو مشرقی ایشیا میں اپنی جاری بیرون ملک تعیناتی کے حصے کے طور پر، دو روزہ دورے کے لیے انڈونیشیا کے جکارتہ میں واقع بندرگاہ پہنچا۔اس  پہلی پہل کے سلسلے میں بحری سلامتی اور تحفظ میں خواتین کی نمائندگی کے لیے بیرون ملک تعیناتی سے متعلق جہاز پر سوار دو خواتین آئی سی جی آفیسرز نے  شرکت کی۔ وہ باہمی تعاون پر مبنی  مصروفیات میں   بات چیت اورشرکت کریں گے۔

دورے کے دوران آئی سی جی ایس سوجے کا عملہ میرین پولوشن ریسپانس، میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو اور میری ٹائم لا انفورسمنٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پیشہ ورانہ بات چیت میں حصہ لے گا ۔ ان سرگرمیوں میں بدان کیمانان لاؤٹ ریپبلک انڈونیشیا (بکمالا)کے ساتھ پیشہ ورانہ بات چیت بھی شامل ہیں، یعنی اس میں انڈونیشیا کوسٹ گارڈ، کراس ڈیک ٹریننگ، بکمالا کے ساتھ مشترکہ یوگا سیشن، دوستانہ کھیلوں کی تقریبات اور سمندری مشقیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  آئی سی جی ایس سوجے پر سوار 10این سی سی کیڈٹس مقامی نوجوان تنظیموں کے ساتھ مل کر سمندری پلاسٹک کی آلودگی کے حوالے سے ایک ماحولیاتی تحفظ واکتھون میں حصہ لیں گے، حکومت کے ’پنیت ساگر ابھیان‘ میں تعاون کریں گے اور بین الاقوامی رسائی میں اضافہ کریں گے۔

آئی سی جی نے 06 جولائی 2020 کو بکمالا کے ساتھ سمندری تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے اور اپنی مصروفیات کو ادارہ جاتی شکل دی۔ بیرون ملک تعیناتی ایم او یو کے دائرہ کار میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے آئی سی جی کے عزم کے مطابق ہے۔ یہ اہم میری ٹائم ایجنسیوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو تقویت دینے میں بھی اہمیت رکھتا ہے جو کہ عصری بحری چیلنجوں سے نمٹنے کے دوران خطے میں سمندروں کی حفاظت، سلامتی اور ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2VFLC.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1KOTL.jpeg

****

ش ح۔ح ا۔ن ع

U:10070



(Release ID: 2047372) Visitor Counter : 18


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP