سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی


مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ہندوستانی بحریہ نے انسانی خلائی مشن ‘‘گگن یان’’ کریو ماڈیول ریکوری کے لیے اسرو کے ساتھ شراکت داری کی

بحر ہند کے محافظوں کے تعاون سے چلائے جارہے  ڈیپ سی مشن  سے بحریہ کی آبدوز کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا:ڈاکٹر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پچھلے پانچ برسوں میں خاطر خواہ پیش رفت حاصل کرنے والے گگن یان اور ڈیپ سی مشن دونوں کو ترجیح دینے کے لیے وزیراعظم جناب مودی کی قیادت کو سراہا

Posted On: 20 AUG 2024 6:55PM by PIB Delhi

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی جنہوں نے حال ہی میں اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالی ہے، نے آج نارتھ بلاک میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور ہندوستان کے پہلے انسانی خلائی مشن ‘گگن یان’ نیز بحری مشن ‘‘سمدریان’’ کے لیے بحریہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔

میٹنگ میں  اہم قومی مشنوں میں ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اِسرو) کے درمیان گہرے شراکت داری پر زور دیاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00122RN.jpg

بات چیت کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے واضح کیا کہ ہندوستانی بحریہ ہندوستان کے پہلے انسانی خلائی مشن ‘‘گگن یان’’ کے عملے کے ماڈیول کی بازیابی کے لیے اہم ایجنسی ہے۔ اس نے 23 اکتوبر کو پروجیکٹ کے پہلے ترقیاتی مشن (ٹی وی- ڈی 1) کے دوران کامیاب بازیابی کا کام بھی انجام دیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور کردہ ‘مکمل حکومت کے نقطہ نظر’ کی کامیابی پر زور دیا، جس نے مؤثر طریقے سے تنہائی کو ختم کیا ہے اور وکست بھارت @ 2047 کے وژن کے حصول کے لیے مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دیا ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ایم او ایس پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، خلائی محکمہ، اورعملے ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دیا کہ‘‘دنیا 2025 تک ایک ہندوستانی کو خلا میں اور دوسرے کو گہرے سمندر میں دیکھے گی۔’’ انہوں نے واضخ  کیا کہ ڈیپ سی مشن، جو ان کی وزارت کے تحت ایک اہم اقدام ہے، ہندوستانی بحریہ کی آبدوز کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ‘‘گارڈینز آف دی انڈین اوشین’’ کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔

ارضیاتی سائنسز کی وزارت اور ہندوستانی بحریہ کے درمیان دیرینہ تعاون کی عکاسی کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دستخط کیے گئے مفاہمت ناموں اور مختلف منصوبوں پر جاری مشترکہ کوششوں کو یاد کیا جو نہ صرف قومی مفادات کو آگے بڑھاتے ہیں بلکہ انسانیت کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح نجی شعبے کی شراکت داری سے خلائی شعبے کی تبدیلی، حکومت کے وژن کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اسے جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے میں ایک اہم اقدام تصور کرتے ہوئےاسٹارٹ اپس پر اینجل ٹیکس کے خاتمے کی بھی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CRWG.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایڈمرل ترپاٹھی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹارٹ اپس کے ساتھ اشتراک کے امکانات تلاش کریں، یہ واضح کرتے ہوئے کہ دفاعی صنعت کے اندر بہت سے شعبے پہلے ہی اس طرح کی شراکت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ انہوں نے گگن یان اور گہرے سمندر کے مشن کو ترجیح دینے میں وزیراعظم مودی کی قیادت کی ستائش کی،  دونوں مشنو ں کا اعلان لال قلعہ کی فصیل سے کیا گیا تھا اور پچھلے پانچ سالوں میں اس نے نمایاں رفتار حاصل کی ہے، جلد ہی ان اہم شعبوں میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔

مزید برآں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے قومی ترقی میں نیشنل جیو اسپیشل ڈیٹا فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔

خدمت انجام دینے والے فور اسٹار فلیگ افسر اور بحریہ کے موجودہ 26ویں سربراہ ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی نے ہندوستانی بحریہ اور ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے درمیان جاری تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ڈیٹا پروڈکٹس اور سمندری سائنس اور موسمیات پر مہارت کے اشتراک کے لیے آئی این سی او آئی ایس کی طرف سے کورسز کے لیے تربیت، اور نیشنل سنٹر فار پولر اینڈ اوشین ریسرچ (این سی پی او آر) کے ساتھ اوشیانوگرافی میں ڈیٹا پروڈکٹس کے اشتراک کے بارے میں مفاہمت  ناموں کا واضح طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے این اے وی آئی سی کو بھی یاد کیا جسے اسرو نے تیار کیا ہے۔ انہوں نے ان مشترکہ کوششوں کے لیے بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا، جو کہ قومی سلامتی اور سائنسی ترقی کے لیے اہم ہیں۔

********

ش ح۔ ف ا۔ع ن

 (U: 10053)


(Release ID: 2047246) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil