بجلی کی وزارت

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے پن بجلی پروجیکٹس اور پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹس کے سروے اور جانچ سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے آن لائن پورٹل  (جل ودیوت ڈی پی آر)کا آغاز کیا


جل ودیوت ڈی پی آر پورٹل،سی ای اے کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، ہائیڈرو اور پی ایس پی منصوبوں سے متعلق سروے اور جانچ سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ایک مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پیش کرتا ہے

Posted On: 20 AUG 2024 7:31PM by PIB Delhi

بجلی کے مرکزی وزیر اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب منوہر لال نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پن بجلی پروجیکٹس اور پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹس(جل ودیوت ڈی پی آر) کے سروے اور جانچ سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز کیا۔

یہ پورٹل سنٹرل الیکٹری سٹی اتھارٹی(سی ای اے) کی طرف سے ایک اسٹریٹجک پہل ہے جس کا مقصد ملک میں پن بجلی  اور پمپ شدہ ذخیرے کے پروجیکٹوں (پی ایس پیز) کی ترقی کو تقویت دینا ہے، جو جاری توانائی تغیر کے درمیان  گرڈ کو فزوں تر قوت اور توازن کی صلاحیت عطا کررہے ہیں۔

لانچ کے موقع پر، مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے پاور سیکٹر کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا،‘‘آج تین آن لائن پورٹل کا آغاز — ڈی آر آئی پی ایس، پی آر او ایم پی ٹی، اورجل ودیوت ڈی پی آر — ملک میں پاور سیکٹر کو شفاف، مربوط، اور اس کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے قابل بنائے گا۔ وزیر موصوف نے 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پاور سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

جل ودیوت ڈی پی آر پورٹل کی اہم جھلکیاں:

  • بہتر پروجیکٹ مینجمنٹ اور کوآرڈینیشن:

یہ پورٹل پروجیکٹ کی ترقی کی صورتحال کا عام جائزہ پیش کرتا ہے، جس سے ڈی پی آر کی تیاری کے پورے عمل میں بہتر انتظام اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

  • سروے اور جانچ  کے تحت اہم منصوبے:

فی الحال، 9 گیگاواٹ کی مشترکہ صلاحیت کے ساتھ 11 پن بجلی پروجیکٹ اور 57 گیگا واٹ کی صلاحیت کے ساتھ 39 پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹس تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آرز) کی تیاری کے لیے سروے اور جانچ کے مرحلے میں ہیں۔

  • سینٹرلائزڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم:

جل ودیوت ڈی پی آر پورٹل، جو سی ای اے کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، ہائیڈرو اور پی ایس پی منصوبوں سے متعلق سروے اور جانچ سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ایک مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ یہ سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی)، جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی)، سینٹرل سوائل اینڈ مٹیریل ریسرچ اسٹیشن (سی ایس ایم آر ایس) اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) سمیت ڈیولپرز اور تشخیص کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان ہموار مواصلات کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ .

  • بہتر کارکردگی اور شفافیت:

پورٹل ڈی پی آر کی تیاری کے عمل میں کارکردگی اور شفافیت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جائزہ لینے والی ایجنسیوں اور ڈیولپرز کے ساتھ زیر التواء کاموں کی ریئل ٹائم ٹریکنگ اور رویت فراہم کرکے، اس کا مقصد ورک فلو کو تیز کرنا اور مواصلات کو ہموار کرنا ہے۔ یہ ڈی پی آر کی تشخیص اور منظوری کے لیے ٹائم لائن کو کم کرکے کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے اقدامات سے ہم آہنگ ہے۔

********

 

ش ح۔ ف ا۔ع ن

 (U: 10052)



(Release ID: 2047222) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Punjabi