وزارت دفاع

تیسرے ہند-جاپان 2+2 وزارتی سطح کے مذاکرات کے بعد رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کا پریس بیان

Posted On: 20 AUG 2024 9:13PM by PIB Delhi
  • جناب  کیہارا منورو، وزیر دفاع
  • محترمہ یوکو کامیکاوا، وزیر خارجہ، جاپان
  • ڈاکٹر جے شنکر،
  • پریس کے ممبران،
  • خواتین و حضرات،

 

  1. سب سے پہلے میں  مجھے ہندوستان میں، انڈیا جاپان 2+2 ڈائیلاگ کے تیسرے ایڈیشن کی شریک میزبانی کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ میں  وزراء، ان کے وفود اور ان کے عملے کی ایک بہترین بات چیت کے لیے ستائش کرتاہوں جو ہماری خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو بڑھانے میں معاون ہیں۔ میں ہمارے  دوطرفہ تعلقات کے تئیں ان کے عزم کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتا ہوں۔ یہ سال ہندوستان اور جاپان دونوں کے لیے اہم ہے، کیونکہ ہم اپنی خصوصی عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کے 10 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ دفاعی تعاون کے سلسلے میں گزشتہ دہائی میں ہماری دونوں ملکوں کی طرف سے کی گئی ترقی کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔
  2. مجھے پریس کے دوستوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے ستمبر 2022 میں ٹوکیو میں اپنی آخری میٹنگ سے کافی پیش رفت حاصل کی ہے۔ بہت سے معاملات میں نتائج توقعات سے بھی بڑھ کر ہیں۔ یہ دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے درمیان عظیم ہم آہنگی کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا۔ آج ہماری بات چیت کے دوران، ہم نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور علاقائی مسائل کے وسیع میدان کا احاطہ کیا۔ ہند-بحرالکاہل میں دو اہم اسٹیک ہولڈرز کے طور پر، ہندوستان اور جاپان، بہت سے طریقوں سے، اس خطے کے لیے اہم محافظ ہیں۔ اس لیے یہ شراکت داری ہند-بحرالکاہل میں امن اور استحکام کی کلید ہے۔
  3. سال 2023 ہماری دفاعی مصروفیات کے تعلق سے بھی سنگ میل کا سال رہا ہے۔ جوائنٹ سروسز اسٹاف ٹاکس کا ادارہ اور ہماری فضائی افواج کے درمیان پہلی فائٹر مشق، ویر گارڈین کی مشق ہماری دفاعی افواج کے درمیان فروغ پزیر تعاون کی علامت ہے۔ پہلی بار، تینوں سروسز ایک کیلنڈر سال میں اپنی دو طرفہ مشقیں کر سکیں گی۔ ہم نے اپنی پہلی جوائنٹ ا سٹاف بات چیت کا انعقاد بھی کیا تاکہ افواج میں  اجتماعیت  کے حوالے سے بہترین طریقوں کے بارے میں جان سکیں۔ ہمارے سکریٹری برائے دفاع اور جاپان کے نائب وزیر دفاع کے درمیان دفاعی پالیسی ڈائیلاگ(ڈی پی ڈی) بھی اپریل 2023 میں منعقد ہوا۔
  4. دفاعی ساز و سامان اور تکنیکی تعاون کے شعبے میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ جب ہم آزادی کے 100 سال مکمل کرتے ہوئے 2047 میں داخلہ کرتے وقت تک ہم نے ایک ترقی یافتہ اور تبدیل شدہ ہندوستان کا وژن طے کیا ہے۔ آتم نربھر بھارت کے حصول کے لیے ملکی دفاعی صلاحیتوں کی تعمیر اس ویژن کا ایک لازمی حصہ ہے۔ دفاعی ٹکنالوجی اور صنعت میں جاپان کے ساتھ شراکت داری ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ ہب بنانے کے ہمارے مقصد کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
  5. ہندوستان اور جاپان کا ہند-بحرالکاہل کے بارے میں مشترکہ وژن ہے۔ ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے مسائل پر ہم آہنگی اور مشترکہ نقطہ نظر بڑھ رہا ہے۔ آسیان اور جاپان سمیت پلس ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ہندوستان اے ڈی ایم ایم پلس کا ایک فعال رکن ہے۔ آج کی میٹنگ میں، ہم نے خطے میں استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے  اور بامعنی نتائج تک پہنچنے کے لیے ایک دوسرے کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے اپنی عہد بندی کا اظہار کیا۔
  6. میں ایک بار پھر وزیر دفاع جناب کیہارا منورو اور وزیر برائے امور خارجہ، جاپان محترمہ یوکو کامیکاوا،کا آج کی انتہائی نتیجہ خیز بات چیت کے لیے اور ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرنے کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

***************

 (ش ح۔ج ق۔ ج ا)

U:10042

 



(Release ID: 2047157) Visitor Counter : 18


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP