وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور ان کے جاپانی ہم منصب جناب کیہارا منورو نے نئی دہلی میں وفد کی سطح پر بات چیت کی
دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا
Posted On:
20 AUG 2024 9:39PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور جاپان کے وزیر دفاع جناب کیہارا منورو نے 20 اگست 2024 کو نئی دہلی میں ہندوستان-جاپان 2+2 وزارتی سطح کے مذاکرات کے موقع پر ایک دو طرفہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران وزرائے دفاع نے دفاعی تعاون کی موجودہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور تعاون کو مزید گہراکرنےکے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزراء نے ہند-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے دفاعی اور سیکورٹی ستونوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی مشقوں اور تبادلوں کے بڑھتے ہوئے تنوع اور تعدد کا خیرمقدم کیا اور ان مصروفیات کے دائرہ کار اور پیچیدگی کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اہم اور ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی ڈومین میں بہتر تعاون کے ساتھ ساتھ دفاعی سازوسامان اور تکنیکی تعاون کے میدان میں دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے لیے اپنی عہد بندی کا بھی اظہار کیا۔
دونوں وزراء نے میک ان انڈیا پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستان اور جاپان کے درمیان صنعتی تعاون کے مزید مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقی میں شراکت داری کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔
رکشا منتری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جب ملک 2047 میں آزادی کے 100 سال مکمل کر رہا ہوگا تو ہندوستان نے ایک ‘وکست بھارت’ کا وژن مرتب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا اس وژن کا ایک لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کے ساتھ دفاعی ٹیکنالوجی اور صنعت میں شراکت اس مقصد کے حصول کے لیے بہت اہم ہوگی۔ دونوں وزراء نے 2047 میں ہندوستان کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اس شراکت داری کے لیے ایک وژن تیار کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔
***************
(ش ح۔ج ق۔ ج ا)
U:10041
(Release ID: 2047151)
Visitor Counter : 51