وزارت خزانہ

ریاست اور مرکزی جی ایس ٹی اداروں کے نفاذ کے سربراہوں کی قومی کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن آج نئی دہلی میں منعقد ہوا


16 اگست سے فرضی رجسٹریشنوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں ختم کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی اداروں کی دو ماہ کی خصوصی مہم جاری ہے

مرکزی اور ریاستی جی ایس ٹی اداروں کو روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی مہم کے دوران فرضی رجسٹریشن پر توجہ دینی چاہئے: ریونیو سکریٹری

نفاذ کی کارروائیوں اور کاروبار کرنے میں آسانی کے درمیان توازن ضروری ہے: ریونیو سیکرٹری

نافذ کرنے والے یونٹوں کو حقیقی  جی ایس ٹی چوری پر توجہ دینی چاہیے:سی بی آئی سی چیئرمین

Posted On: 20 AUG 2024 8:12PM by PIB Delhi

ریاست کے نفاذ کے سربراہوں اور مرکزی جی ایس ٹی ایجنسیوں کی قومی کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن آج نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اس کانفرنس کی صدارت جناب سنجے ملہوترا، سکریٹری، محکمہ محصول، وزارت خزانہ نے کی۔ نیشنل کانفرنس کا انعقاد فرضی رجسٹریشنوں کی شناخت اور ان کو ختم کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی دونوں تنظیموں کی طرف سے شروع کی جانے والی خصوصی مہم کے پس منظر میں  کیا جارہاہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DZRU.jpg

 

اس کانفرنس میں محکمہ محصولات، سی بی آئی سی، کمشنر آف کمرشل ٹیکس (سی سی ٹی) اور ریاستوں کے جی ایس ٹی انفورسمنٹ چیفس اور جی ایس ٹی این کے سی ای او اور افسران نے شرکت کی۔ دیگر انفورسمنٹ اور انٹیلی جنس حکام جیسے سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی)، ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی)، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی)، فنانشل انٹیلی جنس یونٹ (ایف آئی یو-آئی این ڈی) اور سینٹرل اکنامک انٹیلی جنس بیورو (سی ای آئی بی) نے بھی غور و خوض

 میں حصہ لیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں، ریونیو سکریٹری نے نفاذ کی کارروائیوں اور کاروبار کرنے میں آسانی کے درمیان درست توازن برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی جی ایس ٹی ایجنسیوں کو اس خصوصی مہم کے دوران فرضی رجسٹریشنوں پر توجہ مرکوز کرنے کی تاکید کی اور فرضی آئی ٹی سی کے ماسٹر مائنڈ اور فائدہ اٹھانے والوں کا سراغ لگانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ضروری روک تھام کے لیے سخت کارروائی کی جائے۔ جناب ملہوترا نے کہا کہ جی ایس ٹی ریٹرن میں لاگو کی گئی حالیہ تبدیلیاں جیسے جی ایس ٹی آر-1 اے منظم طریقے سے جی ایس ٹی کی چوری سے نمٹنے کی کوششوں میں مزید مدد کرے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KN97.jpg

 

ایک روزہ کانفرنس کا سیاق و سباق طے کرتے ہوئے،سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کے چیئرمین جناب سنجے اگروال نے کانفرنس کے پہلے ایڈیشن میں ہونے والی بحث  کا ذکر کیا اور انفورسمنٹ ایجنسیوں کو ٹیکس چوروں سے  ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زوردیا۔ تاکہ جی ایس ٹی نظام کا تقدس برقرار رہے۔انہوں نے انفورسمنٹ یونٹس کو مشورہ دیا کہ وہ تشریحی مسائل اور عام صنعتی طورطریقوں کے بجائے ٹیکس چوری کے اصل خطرے پر توجہ دیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003856D.jpg

 

اپنے استقبالیہ خطاب میں، جناب وویک اگروال، ایڈیشنل سکریٹری، ریونیو، نے توقع ظاہر کی کہ حصہ لینے والے افسران اس ایجنڈے سے فائدہ اٹھائیں گے جس میں سیکٹر کے مخصوص نفاذ کے مسائل، نفاذ کے عمل میں ابھرکر سامنے آنے والےمسائل اور چوری سے نمٹنے کی تکنیکوں پر بحث شامل ہے۔انہوں نے نشاندہی کی گئی کارروائیوں کی پیروی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ کانفرنس میں ہونے والی بات چیت کے افادی مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00485YJ.jpg

 

ایک روزہ کانفرنس کے دوران جی ایس ٹی اداروں کی جانب سے مختلف پرزینٹیشنز بھی  دئے گئے۔مارچ 2024 میں منعقدہ کانفرنس کے پہلے ایڈیشن میں نشان زد کی گئی کارروائیوں کی ایکشن رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اوراداروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کارروائیوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ شرکاء کو جعلی رجسٹریشن کے خلاف 2 ماہ کی خصوصی مہم کی تفصیلات سے واقف کروایا گیا جو 16 اگست 2024 کو شروع کی گئی تھی۔یہ مہم مرکزی اور ریاستی اداروں کے درمیان مربوط انداز میں چلائی جائے گی۔ خطرے کے مخصوص پیرامیٹرز کی بنیاد پر، تصدیق اور مزید انکوائری کے لیے تقریباً 59,000 ممکنہ جعلی فرموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سی ای او، جی ایس ٹی این نے چوری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف تکنیکی اقدامات کے بارے میں ایک پرزینٹیشن پیش کی اور ساتھ ہی اس بات کوبھی  یقینی بنایا کہ کاروبار کی سہولت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

اپنی پرزینٹیشن میں، ڈی جی، ڈی جی جی آئی نے کہا کہ ڈی جی جی آئی نے سال 2020 سے لے کر آج تک ہونے والی  1,20,000  کروڑ روپے کی جعلی آئی ٹی سی چوری کا پتہ لگایا ہے، جس کے ماسٹر مائنڈز کی شناخت اور انہیں پکڑنے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے اور ملک بھر میں کام کرنے والے سنڈیکیٹس  کی روک تھام کی جارہی ہے۔اس طرح کے 170 ماسٹر مائنڈ پہلے ہی پکڑے جا چکے ہیں۔عمل میں یکسانیت لانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیے گئے کچھ بہترین طریقوں/رہنما خطوط پر بھی غور کیا گیا۔

مہاراشٹر اسٹیٹ جی ایس ٹی کے کمشنر نے ریاست میں نافذ کردہ جی ایس ٹی انفورسمنٹ مینجمنٹ سسٹم (جی ای ایم ایس) کی نمائش کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ نفاذ کی کارروائیوں کو صحیح طریقے سے ٹریک اور بند کیا جائے تاکہ اس عمل میں شفافیت ہو اور مطالبات کو ایک مناسب وقت کے اندر شفاف بنایا جاسکے اور زیادہ چوری شدہ ٹیکسوں کی وصولی   کےامکان کے لیے راستہ ہموار کیا جائے۔

خاص توجہ والے موضوعاتی سیشنوں کے دوران،ڈی جی جی آئی/سی بی آئی سی کی زونل اکائیوں نے اے پی ایم سی کھاتوں کے غلط استعمال، فنٹیک کمپنیوں،خفیہ منظوریوں ، مالیاتی شعبے میں مسائل، ابھرتے ہوئے سروس سیکٹر پر ٹیکسیشن بطور کرپٹو،ٹی ڈی آرز،این ایف ٹیز وغیرہ پر مختلف  تحقیقاتی مطالعات پیش کئے۔

چیف کمشنر ٹیکس (سی سی ٹی)، گجرات نے افرادی قوت کی فراہمی کی خدمات میں پائے جانے والے چوری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور سیکھنے اور آگے بڑھنے کا طریقہ پیش کیا۔مغربی بنگال کے عہدیداروں نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں نفاذ کے معاملات پیش کیے جبکہ کرناٹک کے ایس جی ایس ٹی افسر نے چوری کرنے والوں کا پتہ لگانے کے لیے بین ادارہ جاتی ڈیٹاکا فائدہ اٹھانے میں اپنا تجربہ شیئر کیا۔ سی سی ٹی، راجستھان نے نفاذ کے مختلف کیس اسٹڈیز پیش کیں۔ جبکہ سی سی ٹی، تمل ناڈو نے بل تاجروں کے خلاف ریاستی وسیع پیمانے پرنفاذ کے اداروں کی اچانک کارروائیوں میں ریاست کی کوششوں،کئے گئے اسٹریٹ سروے اور نئے رجسٹر کرنے والوں کو ایک دوستانہ خیر مقدمی خط بھیج کر جعلی رجسٹر کرنے والوں کا پتہ لگانے کے منفرد عمل کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ZLNB.jpg

 

مختلف شرکاء نے نفاذ کی کارروائیوں کا ایک قومی رجسٹر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اصل وقت کی معلومات مرکز اور ریاستی اداروں میں نافذ کرنے والی تمام اکائیوں تک پہنچ سکیں۔ راجستھان کے ذریعہ کئے گئے ‘سمواد’ سیشنوں اور تمل ناڈو کے ذریعہ کئے گئے اسٹریٹ سروے سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ، ریونیو سکریٹری نے اس شعبے میں تجارت اور کاروبار سے مسلسل جڑے رہنے کی اہمیت پر زور دیا جس سے مداخلت پر مبنی عمل درآمد کی کارروائی کی ضرورت کو کم کیا گیا اور فعال تعمیل کا راستہ ہموار کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006XYDW.jpg

 

کانفرنس نے مرکزی اور ریاستی اداروں کے جی ایس ٹی افسران کے درمیان تجربے کے تبادلے اور علم کی منتقلی کے لیے ایک مؤثر فورم فراہم کیا۔

 

ش ح ۔  س ب۔م ش

U. No.10044



(Release ID: 2047149) Visitor Counter : 21