کارپوریٹ امور کی وزارتت
وزارت دفاع کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر) کے ساتھ شراکت میں، آئی آئی سی اے، نے سینئر دفاعی افسران کو آزاد ڈائریکٹرس کے طور پر تیار کرنے کے لیے پہلا سرٹیفیکیشن پروگرام منعقد کیا
Posted On:
20 AUG 2024 8:26PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز(آئی آئی سی اے) نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ(ڈی جی آر)، وزارت دفاع کے ساتھ شراکت میں، آج یہاں گروگرام کے مانیسر میں آئی آئی سی اے کیمپس میں دفاعی افسران کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے سرٹیفیکیشن پروگرام کا افتتاح کیا۔
اس دو ہفتے کے سرٹیفیکیشن پروگرام میں 30 سینئر افسران شامل ہیں، جو مصروف کار اور حال ہی میں سبکدوش ہوئے ہیں اور یہ افسران تینوں خدمات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پروگرام میں ائیر وائس مارشلز، میجر جنرلز اور رئیر ایڈمرلز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ دو ہفتے طویل یہ پروگرام 31 اگست 2024 کو سرٹیفیکیشن کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
اپنے کلیدی خطاب میں، محترمہ مونیکا اگروال، منیجنگ ڈائریکٹر- فنانشل سروسز، ایشیا پیسیفک/ انڈیا لیڈ بورڈ سروسز، کورن فیری اور مہمان خصوصی نے کارپوریٹ گورننس کے کلیدی آلے کے طور پر بورڈ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کارپوریٹ گورننس کے معیار کو بڑھانے کے لیے بورڈ ممبران کے کردار پر زور دیا۔ محترمہ اگروال نے ان کلیدی چیلنجوں کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی جن کا آج کل بورڈز کو سامنا ہے اور وہ کردار جو آزاد ڈائریکٹرز سے ادا کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔
انڈیا انکارپوریٹڈ اور مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کو اپنے خطاب میں کارپوریٹ گھرانوں کی توجہ مبذول کر کے ، دفاعی افسران کی قیادت اور حکمت عملی سے استفادہ کرنے کے لیے ان کی مہارت اور مہارت اور صلاحیت کی بنیاد پر بورڈ میں شامل کرنے پر زور دیا گیا۔ مواقع سے فائدہ اٹھانے اور خطرات سے نمٹنے کے لیے دستیاب ہنر کو بروئے کار لانے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی مخلصانہ ضرورت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ محترمہ اگروال نے گروپ کو طرز عمل اور پیشہ ورانہ خصائص کے ان اہم پہلوؤں پر بھی رہنمائی کی جن کی کمپنیاں اور ایگزیکٹو سرچ فرمیں بورڈ کی پوزیشن کے لیےسب سے مناسب شخص کی تلاش کرتے ہوئے دیکھتی ہیں۔
موضوعی خطاب اور دو ہفتے طویل کورس کے لیے لہجہ ترتیب دینے کے لیے، پروگرام کے ڈائریکٹر، کارپوریٹ گورننس اسکول کی سربراہ اور آزاد ڈائریکٹر ڈیٹا بینک کی نوڈل افسر ڈاکٹر نیرج گپتا نے عوامی حکمرانی، فوجی حکمرانی اور کارپوریٹ گورننس کے درمیان کنورجنس اور ڈائیورجن پوائنٹس کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے آئی آئی سی اے کے کارپوریٹ امور اور گورننس کے بارے میں علم کے محرک اور ذخیرے کے طور پر کارپوریٹ ایکو سسٹم کو بہترین طریقوں اور کارپوریٹ گورننس کے پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں کی تعمیر کے محرک کے طور پر خدمات انجام دینے کے کردار پر مزید روشنی ڈالی۔
دو ہفتے کے پروگرام کا مقصد شرکاء کو کارپوریٹ گورننس کے بارے میں تصوراتی اور ریگولیٹری تفہیم کی طرف راغب کرنا ہے اور اس کا مقصد شرکاء کو آزاد ڈائریکٹر کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کرنا اور مؤثر طریقے سے تعاون کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔ شرکاء نے کارپوریٹ گورننس اور اس کی باریکیوں کو سمجھنے ، ہندوستانی کارپوریشنوں کی ترقی میں تعاون دینے کے لیے افق کووسیع بنانے اور تبادلے میں ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی رضامندی اور جوش کا اظہار کیا، ہندوستانی کارپوریٹ امورکا ادارہ (آئی آئی سی اے)بہترین حکمرانی اور ذمہ دارانہ کاروباری طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنے والی پہلوں کی حمایت کرنا جاری رکھتا ہے۔
کرنل امندیپ سنگھ پوری، چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسرآئی آئی سی اے نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور بورڈ کے اراکین کے لیے آئی آئی سی اےکی پیشکشوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں پروگرام کے ڈیزائن کے بارے میں آگاہ کیا۔
ڈاکٹر انندیتا چکربرتی، پرنسپل ریسرچ ایسوسی ایٹ، آئی آئی سی اے نے پروگرام کی کارروائی کی قیادت کی۔ جناب میتھیو جان اورجناب آشیش سنگھ، جناب منوج سنگھ نے پروگرام کی نظامت کی۔
***************
(ش ح۔ج ق۔ ج ا)
U:10040
(Release ID: 2047146)
Visitor Counter : 29