جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان سے جاپان کو گرین امونیا کی برآمد کے لیے پروجیکٹ آف ٹیک معاہدے پر دستخط کی تقریب کی صدارت جناب پرہلاد جوشی نے کی


سیمب کارپ انڈسٹریز، سوجٹز کارپوریشن، کیوشو الیکٹرک پاور کمپنی، اور این واءی كے لائن کے درمیان ہیڈز آف ٹرمز  معاہدے پر دستخط کیے گئے

Posted On: 20 AUG 2024 7:15PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ہندوستان سے جاپان کو گرین امونیا کی برآمد کے لیے پہلی بار معاہدے پر دستخط کی تقریب کی صدارت کی۔  گرین ہائیڈروجن اور امونیا کی پیداوار میں عالمی رہنما بننے کے ہندوستان کے سفر میں پروجیکٹ آف ٹیک معاہدہ ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

سیمب کارپ انڈسٹریز، سوجٹز کارپوریشن، کیوشو الیکٹرک پاور کمپنی اور این واءی كے لائن کے درمیان ہیڈز آف ٹرمز  کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے نے بھارت سے جاپان تک سرحد پار گرین امونیا سپلائی شراکت داری کو مستحکم کیا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کے پہلے تعاون کی نمائندگی کرتا ہے جس سے عالمی سبز توانائی کے منظر نامے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TWIF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DRV3.jpg

سیمب کارپ انڈسٹریز قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان میں گرین امونیا کی پیداوار کی قیادت کرے گی۔ کیوشو الیکٹرک پاور کمپنی نے اس گرین امونیا کو انرجی مکس میں ضم کرنے کا عہد کیا ہے۔ جاپان میں ان کے تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کی کھپت کو جزوی طور پر بدل دیا جائے گا۔ سوجٹز کارپوریشن كی حیثیت کاروباری ثالث کی ہے ۔ این واءی كے لائن بھارت سے جاپان تک گرین امونیا کی سمندری نقل و حمل کی نگرانی کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شجناب پرہلاد جوشی نے اس شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا كہ آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ ہم ہندوستان سے جاپان کو گرین امونیا کی سپلائی کے لیے پہلی بار معاہدہ کر رہے ہیں۔ یہ معاہدہ ہندوستان میں پیداوار سے لے کر جاپان میں کھپت تک ایک مضبوط سپلائی چین قائم کرنے میں مدد کرے گا جس سے سبز توانائی کے شعبے میں مستقبل میں تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیر  موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی میں ہندوستان کی تیز رفتار ترقی کو اجاگر کیا اور یہ بھی اعلان کیا کہ گرین امونیا کے 7.5 لاکھ ٹی پی اے کا ٹینڈر فی الحال رواں ہے، 4.5 لاکھ ٹی پی اے صلاحیت کے اضافی ٹینڈر بھی جاری ہیں۔ یہ کوششیں گرین ہائیڈروجن کی سالانہ پیداوار کے لیے دس لاکھ ٹن سے زیادہ کی ترغیب دینے کے لیے ہندوستان کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

وزیر موصوف نے  یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ تینوں ممالک توانائی کی کارکردگی اور قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی پر تعاون کر رہے ہیں ہندوستان، جاپان اور سنگاپور کے درمیان گہرے ثقافتی اور لوگوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں مزید بات کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ سبز توانائی کے شعبے میں ہندوستان کی صلاحیتوں کو وسعت دینے کا صرف آغاز ہے۔

یہ معاہدہ نہ صرف عالمی گرین انرجی مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے بلکہ گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی کے اقدامات کے لیے حکومت ہند کی ثابت قدم حمایت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ جاپان کے ساتھ تعاون ہندوستان کی بڑھتی ہوئی مہارت اور پائیدار ترقی اور توانائی کی آزادی کے عزم کا ثبوت ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2047060) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP