اسٹیل کی وزارت
آر آئی این ایل میں ہندی کا 2 روزہ قومی سیمینار کا افتتاح ہوا
Posted On:
20 AUG 2024 2:56PM by PIB Delhi
’’تازہ ترین ہندی پارلیمانی کمیٹی کے سوالنامے اور سہ ماہی ترقیاتی رپورٹ‘‘ سے متعلق ہندی کا دو روزہ قومی سیمینار کا آغاز ٹاؤن آفیشل لینگویج امپلی منٹیشن کمیٹی (انڈرٹیکنگٹی او ایل آئی سی )، وشاکھاپٹنم کے تحت ایچ پی سی ایل کے اشتراک سے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے کارپوریٹ ادارے آر آئی این ایل میں ہوا۔

آر آئی این ایل کے ڈائریکٹر (عملے) ڈاکٹر سریش چندر پانڈے نے ایچ آر ڈی- ناگارجن وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ہندی کا دو روزہ قومی ہندی سیمینار کا افتتاح کیا۔
آر آئی این ایل کے ڈائریکٹر (عملے) ڈاکٹر سریش چندر پانڈے ،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انھوں نے کہا کہ آر آئی این ایل ہندی کے مؤثر نفاذ کی حمایت کے لیے ہمیشہ پیش پیش ہے اور مقامی ٹی او ایل آئی سی نے ممبر دفاتر کے تعاون سے کئی اقدامات کیے ہیں۔ مزید برآں، ڈاکٹر سریش چندر پانڈے نے آر آئی این ایل اور ٹی او ایل آئی سی کی طرف سے منعقد کیے جانے والے مفید پروگراموں کے بارے میں بات کی اور آر آئی این ایل انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس سیمینار کو آر آئی این ایل اور ایچ پی سی ایل کی طرف سے کافی تعاون حاصل تھا۔
ایچ پی سی ایل کے پروجیکٹ جی ایم سری دھرم ویر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس طرح کے مفید پروگراموں کے انعقاد میں آر آئی این ایل کی کوششوں کی تعریف کی۔ مزیدبرآں، انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ ایچ پ سی ایل اس طرح کی تقریبات کے انعقاد میں ہمیشہ تعاون فراہم کرے گا۔
اس سیمینار میں ٹی او ایل آئی سی کے ممبر دفاتر کے مندوبین کے ساتھ ساتھ وزارت اسٹیل (ایم او ایس) کے تحت مختلف تنظیموں جیسے ایس اے آئی ایل، ایم او آئی ایل، کے او آئی سی ایل، ایم ایس ٹی سی اور دیگر سی پی ایس یو بینکوں، ہندوستان کے فشری سروے کے ہندی افسران اس سیمینار میں حصہ لے رہے ہیں۔

آر آئی این ایل کے (راج بھاشا اور مہمان نوازی) کے جی ایم ڈاکٹر لالن کمار نے معززین کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ آر آئی این ایل (راج بھاشا) کے اے جی ایم ڈاکٹر ٹی ہیماوتی نے پروگرام کی نظامت کی۔ایچ پی سی ایل کے ہندی نوڈل افسر جناب جے وی وی آر سریش نے اظہار تشکر کیا۔
************
ش ح۔ م ع ۔ را
U-10015
(Release ID: 2046911)