پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
کمپریسڈ نیچرل گیس انفراسٹرکچر کا قیام
Posted On:
01 AUG 2024 1:50PM by PIB Delhi
کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) اسٹیشنوں کا قیام سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) نیٹ ورک کی ترقی کا حصہ ہے اور یہ کام پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) کے ذریعہ مجاز قرار دئے گئے اداروں کے ذریعہ ان کے کم از کم کام کے پروگرام (ایم ڈبلیو پی)کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ 12/12اے سی جی ڈی بولی کے راؤنڈ کی تکمیل کے بعد،پی این جی آر بی نے 307 جغرافیائی علاقوں (جی ایز) میں سی جی ڈی نیٹ ورک کی ترقی کے لیے اداروں کو اختیار دیا ہے، جو 34 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تقریباً 733 اضلاع میں پھیلے ہوئے ملک کے کل جغرافیائی علاقے کا تقریباً 100فیصد احاطہ کرتا ہے۔ایم ڈبلیو پی کا 2032 تک ملک بھر میں 18,336 سی این جی اسٹیشن قائم کرنے کا ہدف ہے۔ ملک میں سی این جی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں گھریلو گیس کو بجلی سے ہٹانا اور دیگر غیر ترجیحی شعبوں میں سی این جی کی ضرورت کو پورا کرنا شامل ہے تاکہ سی این جی (ٹرانسپورٹ) اور پی این جی (گھریلو)حصوں ؛کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے اور گھریلو قدرتی گیس کو مختص کرنے کےلئے سی این جی (ٹی)/پی این جی (ڈی) سیکٹر کو پہلی ترجیح قرار دیا جاسکے؛ ہائی پریشر ہائی ٹمپریچر (ایچ پی-ایچ ٹی) گیس کی سپلائی کے لیے سی این جی (ٹی)/پی این جی (ڈی) سیکٹر کو کسی بھی صورت حال میں بولی کے عمل وغیرہ کے تحت گیس کی متناسب تقسیم کی ضرورت کو ترجیح دی جاسکے۔
یہ اطلاع پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سریش گوپی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ش ح ۔ ف ا۔م ش
U. No.10000
(Release ID: 2046822)