وزارت دفاع

روسی وفاقی بحریہ کے کمانڈر انچیف ایڈمرل الیگزینڈر الیکسیوچ موئسیوف کا دورہ

Posted On: 19 AUG 2024 7:06PM by PIB Delhi

روسی وفاقی بحریہ کے کمانڈر انچیف ایڈمرل الیگزینڈر الیکسیوچ موئسیف 19 سے 22 اگست 24 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ دورہ روس اور ہندوستان کی بحریہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس دورے کا مقصد ہندوستان اور روس کے درمیان دوطرفہ بحری تعلقات کو مضبوط بنانا اور بحری تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

ایڈمرل الیگزینڈر الیکسیوچ موئسیف نے 19 اگست 24 کو نئی دہلی میں بھارتی بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی سے ملاقات کی اور دونوں بحریاوں کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون کے طریقہ کار اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ساؤتھ بلاک لان میں ان کا استقبال گارڈ آف آنر کے ساتھ کیا گیا۔

ہندوستانی بحریہ روسی فیڈریشن کی بحریہ کے ساتھ کئی محاذوں پر تعاون کرتی ہے،

جس میں دونوں ممالک کے درمیان آءی آر آءی جی سی  ایم اینڈ ایم ٹی سی میکانزم کے ذریعے مختلف شعبوں میں آپریشنل تعاملات، تربیت، ہائیڈروگرافک تعاون، اور موضوع کے ماہرین کا تبادلہ شامل ہے۔ہندوستانی بحریہ روسی فیڈریشن بحریہ کے ساتھ مختلف کثیر جہتی فورموں یعنی انڈین اوشین نیول سمپوزیم، میلان، آئی او آر اے (انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن)، ڈبلیو پی این ایس (ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم) اور اے ڈی ایم ایم-پلس (آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ) میں بھی بات چیت کرتی رہی ہے۔

سی-اِن-سی روسی وفاقی بحریہ کو  اپنی سرکاری مصروفیات کے ایک حصے کے طور پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف، ڈیفنس سکریٹری، وائس چیف آف ایئر اسٹاف اور ہندوستان کے نیشنل میری ٹائم سیکیورٹی کوآرڈینیٹر سے بھی ملاقات کرنا ہے۔

نئی دہلی کے علاوہ سی-اِن-سی روسی وفاقی بحریہ ممبئی کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ مغربی نیول کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ  دیسی جنگی جہازوں اور آبدوزوں؛ نیول ڈک یارڈ اور میسرز مجگاوں ڈك شِپ بلڈرس لمیٹیڈ  کا دورہ بھی كریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)(2)BEJG.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)(1)I11T.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)(1)WP2M.jpeg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2046750) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil