عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سماجی و مذہبی تنظیموں سے منشیات کی لت، غیر قانونی کانکنی اور گائے کی اسمگلنگ کے خلاف مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا تاکہ ان کی رسائی زیادہ سے زیادہ ہو

وزیر اعظم نریندر مودی نے کامیاب پنچایتی چناؤ کرواکر جموں و کشمیر کو حقیقی خود کی حکمرانی اور خود مختاری دی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 19 AUG 2024 6:25PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی گے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کی سماجی اور مذہبی تنظیموں سے منشیات کی لت، غیر قانونی کانکنی اور گائے کی اسمگلنگ جیسی سماجی برائیوں کے خلاف جاری اہم جنگ میں شامل ہونے کی پرجوش اپیل کی۔

وہ یہاں رکشا بندھن کے مقدس موقع پر شری امرناتھ جی یاترا ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ ’’حکومت نے نوجوانوں کو ان کے مستقبل کو بچانے کے لیے منشیات سے دور کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے، اور کٹھوعہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی کانکنوں، پتھر  توڑنے والوں اور مویشیوں کے اسمگلروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہے‘‘۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ اب، سماجی اور مذہبی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ اس مقصد کے لیے حکومت کی کوششوں کو پورا کیا جا سکے اور معاشرے کو ان برائیوں سے نجات دلایا جاسکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سماجی و مذہبی تنظیموں سے بھی کہا کہ وہ حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ’’لوگوں کے سیاسی جھکاؤ، مذہبی عقائد، ذات پات اور علاقے سے قطع نظر پی ایم آواس یوجنا اور پی ایم وشوکرما یوجنا جیسی اسکیمیں سماج کے تمام طبقوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے شروع کی گئی ہیں۔‘‘

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ان تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ ورکشاپس کا انعقاد کریں اور زرعی اسٹارٹ اپ کے بارے میں بیداری پیدا کریں تاکہ بے روزگار نوجوان پرپل ریوولیوشن کی کامیابی سے متاثر ہوکر اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے روشنی ڈالی کہ ’’جموں و کشمیر کے زرعی صنعت کار اس انقلاب کے علمبردار ہیں‘ ، انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر نے باقی ہندوستان کی تقلید کے لیے ایک نئی صنف عطا کی ہے۔

مرکزی وزیر نے جموں و کشمیر میں نچلی سطح پر جمہوریت کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دیا کہ ’’وزیر اعظم مودی نے 70 سال بعد کامیاب پنچایتی انتخابات کروا کر جموں و کشمیر کو حقیقی خود کی حکمرانی اور خودمختاری دی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پی آر آئی کو بااختیار بنانے کا عمل جاری ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ’’پہلے، صرف خود حکمرانی کے نعرے تھے، لیکن مودی حکومت نے آئین میں 74 ویں ترمیم کو اسے نافذ کرکے ایک مثالی قیادت کی ہے، جس میں پنچایتوں اور میونسپلٹیوں سمیت بلدیاتی اداروں کو اختیارات کی لامرکزیت کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا گیا ہے۔‘‘

اس سے قبل تقریب میں رکشا بندھن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، وید مندر کی لڑکیوں کا ایک گروپ آگے آیا اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی کلائی پر راکھی باندھی۔ اس موقع پر، مرکزی وزیر نے عطیات اور تحائف کے ذریعے کمیونٹی کچن میں تعاون کرنے کے لیے کئی تنظیموں اور کاروباری اداروں کے نمائندوں کو بھی مبارکباد دی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ان کے تعاون کو سراہا اور ان کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ ’’ان عظیم تنظیموں سے وابستہ افراد معاشرے کے اخلاقی محافظ ہیں‘، ڈاکٹر سنگھ۔ مرکزی وزیر نے شری امرناتھ جی یاترا کے پچھلے ایڈیشن کی تصویروں کا ایک مجموعہ بھی جاری کیا۔

******

U. No.9990

(ش ح –م ع- ر ا)  



(Release ID: 2046745) Visitor Counter : 33