بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے پبلک پروکیورمنٹ پالیسی

Posted On: 01 AUG 2024 4:56PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ایز  کی مارکیٹ تک رسائی اور روابط کو بہتر بنا کر  ، انہیں  ترقی اور فروغ دینے اور ایک یقینی مارکیٹ فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ، ایم ایس ایم ای  کی وزارت نے یکم  اپریل ، 2012 ء سے بہت چھوٹے اور چھوٹے  کاروباری اداروں ( ایم ایس ایز ) آرڈر کے لیے پبلک پروکیورمنٹ  یعنی سرکاری خرید کی پالیسی کے نفاذ کو  نوٹیفائی کیا تھا ۔ پالیسی کو  ایم ایس ایم ای ڈی  ایکٹ 2006 کے تحت نوٹیفائی کیا گیا  تھا ۔ اس پالیسی کو  یکم اپریل، 2015ء سے لازمی قرار دیا گیا تھا۔ ترمیم شدہ پالیسی میں مرکزی وزارتوں/ محکموں/ مرکزی زمرے کے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ایز ) کے ذریعے 25 فی صد سالانہ خریداری لازم قرار دی گئی ہے ، جس میں ایس سی / ایس ٹی   سے تعلق رکھنے والے افراد کی ملکیت والے اداروں سے 4 فی صد  سالانہ خریداری ، جب کہ  خواتین کی ملکیت والے  ایم ایس ایز  سے 3 فی صد   خریداری  شامل ہے۔

مالی سال 24-2023 ء  کے دوران مرکزی وزارتوں/محکموں/ سی پی ایس ایز  کی طرف سے  ایم ایس ایز  سے کل 82630.38 کروڑ  روپے (36.06 فی صد ) خریداری  کی گئی ۔

یہ معلومات بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزیر مملکت  محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

...........

) ش ح –  م م   -  ع ا )

U.No. 9961


(Release ID: 2046528) Visitor Counter : 37


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP