وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

اقتصادی امور کے محکمے نے مرکزی بجٹ 25-2024 ء  کے اعلان کی تعمیل میں  غیر ملکی زرِمبادلہ بندوبست  (نان ڈیبٹ انسٹرومنٹس) رولز 2019 میں ترمیم کی


ان ترامیم کا مقصد کاروبار کرنے میں زیادہ آسانی  پیدا کرنے کے لیے سرحد پار شیئر سویپ کو آسان بنانا ہے

غیر ملکی کمپنی کے ایکویٹی آلات کے بدلے بھارتی کمپنی کے ایکویٹی آلات کے اجراء یا منتقلی کی اجازت دینے کے لیے  ترامیم

Posted On: 16 AUG 2024 8:15PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن  کے ذریعے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک سرمایہ کاری کے لیے قواعد و ضوابط کو آسان بنانے کے لیے، ایک اقدام کے طور پر، مرکزی بجٹ 25-2024 ء   میں کئے گئے اعلان کی  تعمیل میں ، وزارت خزانہ  کے اقتصادی امور کے محکمے ( ڈی ای اے ) نے   مورخہ 16 اگست ، 2024 ء  کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے غیر ملکی زر مبادلہ  بندوبست  (نان ڈیبٹ انسٹرومنٹس) رولز ، 2019 میں ترمیم کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے لیے یہاں کلک کریں   CLICK HERE FOR THE NOTIFICATION

ان ترامیم کا مقصد ، سرحد پار حصص کے تبادلے کو آسان بنانا اور غیر ملکی کمپنی کے ایکویٹی انسٹرومنٹس کے بدلے بھارتی کمپنی کے ایکویٹی انسٹرومنٹ کے اجراء یا منتقلی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔  اس کے  توسط سے انضمام، حصول اور دیگر اسٹریٹجک اقدامات کے ذریعے بھارتی کمپنیوں کی عالمی توسیع میں سہولت حاصل ہو گی ، جس سے وہ نئی مارکیٹوں تک پہنچنے اور دنیا بھر میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے قابل ہو سکیں  گی۔ ایک اور اہم تبدیلی یہ ہے کہ اس سے اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کی ملکیت والے اداروں کی طرف سے غیر وطن واپسی کی بنیاد پر کی جانے والی ڈاؤن اسٹریم سرمایہ کاری کے بارے میں مزید وضاحت ہوتی ہے، جو  اسے غیر مقیم بھارتی (این آر آئی) کی ملکیت والے اداروں کے سلوک کے ساتھ ہم آہنگ کرتی ہے۔

دیگر تبدیلیوں میں  درج ذیل  چیزیں شامل ہیں:

  • دوسرے ایکٹ اور قوانین کے ساتھ مطابقت کو یقینی بنانے کے لیے ‘کنٹرول ’ کی  تعریف کو معیاری بنانا ۔
  • ملک بھر میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے وائٹ لیبل اے ٹی ایم میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کو فعال کرنا ۔
  • ‘اسٹارٹ اپ کمپنی ’ کی تعریف کو حکومت ہند کے نوٹیفکیشن  جی ایس آر 127 ( ای ) مورخہ 19 فروری ، 2019 ء کے ساتھ ہم آہنگ کرنا۔  یہ نوٹفکیشن  صنعت و اندرونی تجارت  کے فروغ کے محکمہ کی طرف سے جاری کیا گیاتھا۔

 

یہ ترامیم قوانین کو آسان بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے مسلسل اقدامات کے ساتھ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ ماحول  فراہم کرنے کے تئیں حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتی ہیں۔

 

.......

) ش ح –  م م   -  ع ا )

U.No. 9958


(Release ID: 2046521) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi , Marathi