شہری ہوابازی کی وزارت

کابینہ نے باگڈوگرا اور بیہٹا ہوائی اڈوں پر  شہری ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کے اہم پروجیکٹوں کو منظوری دی


باگڈوگرا اور بیہٹا ہوائی اڈوں پر سول انکلیو پروجیکٹوں کا مقصد مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنا اور علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے- جناب رام موہن نائیڈو

Posted On: 16 AUG 2024 9:49PM by PIB Delhi

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے آج باگڈوگرا اور بیہٹا ہوائی اڈوں پر نئے سول انکلیو کی ترقی کو منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے کہا، ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کابینہ نے دو اہم پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے جو باگڈوگرا اور بیہٹا ہوائی اڈوں کی صلاحیت اور کارکردگی میں نمایاں اضافہ کریں گے۔   2962.00 کروڑ  روپئے کی مشترکہ سرمایہ کاری کے یہ پروجیکٹ، علاقائی رابطوں کو بہتر بنانے اور ہندوستان بھر میں ہوائی سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی ہماری وسیع حکمت عملی کا لازمی جزو ہیں۔‘‘

باگڈوگرا میں نیو سول انکلیو،  1549.00 کروڑ  روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ، 70,390 مربع میٹر کا ٹرمینل پیش کرے گا جو 3,000 پیک آور مسافروں (پی ایچ پی ) اور 10 ملین مسافروں کی سالانہ گنجائش کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ میں اے-321 قسم کے ہوائی جہازوں کے لیے 10 پارکنگ بے کے ساتھ ایپرن کی تعمیر، دو لنک ٹیکسی ویز، اور ایک ملٹی لیول کار پارکنگ کی سہولت شامل ہے۔ یہ ٹرمینل ایک گرین بلڈنگ ہو گا، جس میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو شامل کیا جائے گا اور قدرتی روشنی کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لایا جائے گا جوپائیداری کے لیے ہمارے عزم کے مطابق ہوگا۔

اسی طرح، بیہٹا ہوائی اڈے پر ایک نئے سول انکلیو کی ترقی، جسے 1413.00 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے منظور کیا گیا ہے، پٹنہ ہوائی اڈے پر بڑھتی ہوئی بھیڑ کے لیے ایک حکمت عملی پر مبنی  ایک ردعمل ہے۔ بیہٹا کا نیا ٹرمینل 66,000 مربع میٹر پر محیط ہوگا، ابتدائی طور پر یہ 3,000 پیک آور مسافروں (پی ایچ پی) اور سالانہ 50 لاکھ مسافروں کو سنبھالے گا، جس کی صلاحیت کو 10 ملین تک بڑھایا جائے گا۔ اس منصوبے میں اے-321/بی-737-800/اے-320 قسم کے طیاروں کے لیے 10 پارکنگ بے کے ساتھ ایک ایپرن اور دو لنک ٹیکسی ویز بھی شامل ہوں گے۔

مرکزی وزیر نے مزیدکہاکہ ’’یہ پروجیکٹ صرف انفراسٹرکچر کو پھیلانے کے بارے میں نہیں ہیں۔ یہ ہمارے شہریوں کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان علاقوں کی اقتصادی ترقی کی حمایت کرنے کے لیے آگے کی سوچ کی نمائندگی کرتے ہیں جن کی وہ خدمت کرتے ہیں۔ ہم ان منصوبوں کو وقت پر پوراکرنے اور اعلیٰ ترین معیارات تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ موجودہ اور مستقبل کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔‘‘

****

ش ح۔  ج ق     ۔ م  ص

 (U:9959)



(Release ID: 2046502) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Telugu