شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ای ایچ ایچ ڈی سی نے ایری سلک کے لئے اوایکو ٹیکس سرٹیفکیشن حاصل کیا، جو کہ شمال مشرق کے منفرد نباتاتی ریشم کے لئے ایک     سنگ میل ہے

Posted On: 16 AUG 2024 8:31PM by PIB Delhi

شمال مشرقی دستکاری اور ہتھ کرگھا فروغ کارپوریشن (این ای ایچ ایچ ڈی سی) نے اپنی منفرد ایری سلک کے لئے ملک کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر براہ راست جرمنی سے کامیابی کے ساتھ باوقار    اویکو ٹیکس   سرٹیفکیشن حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی سے نہ صرف یہ کہ اس خطے کی روایتی دستکاری کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کیا گیا ہے بلکہ ایری سلک کو ماحولیاتی اعتبار سے سازگار ٹکسٹائل کے طور پر عالمگیر اہمیت اور منظوری بھی ملی ہے۔

ایری سلک دنیا کی واحد نباتاتی سلک ہے اور دوسری قسم کی ریشم کےبرعکس حصار کے اندر     کا ریشم کا کیڑا مارنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، بلکہ وہ   خود اپنا حصارچھوڑ دیتا ہے، جسے بعد میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ اخلاقی اور ماحولیاتی اعتبار سے موافق عمل کی وجہ سے  ایری سلک کو الگ کرتا ہے، جو ٹیکسٹائل کی صنعت میں ہمدردی اور پائیداری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

اوایکوٹیکس  سرٹیفیکیشن، ایک سخت معیار ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ٹیکسٹائل کو نقصان دہ مادوں کے لیے جانچا جائے اور ماحول دوست حالات میں تیار کیا جائے، ایری سلک  کے لیے ایک اہم توثیق ہےاور یہ ماحولیات کے لئے  سازگار ہے۔

اس سرٹیفکیشن سے ایری سلک   کو عالمی برآمداتی مارکیٹ میں ایری سلک  کو ایک قابل بھروسہ    پروڈکٹ کے طو رپر پیش کئے جانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی  ترقی  کے مرکزی وزیر    جناب جیوترادتیہ سندھیا نے این ای ایچ ایچ ڈی سی ٹیم کو ٹوئٹر پر مبارکباد دی ہے۔

https://x.com/JM_Scindia/status/1824386221549777402?t=_PusHuvxaP3V8f0OVh8KGQ&s=08.

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2046215) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi , Assamese