نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ہندوستانی ایتھلیٹس کے لیے طبی سہولیات اور انشورنس کی فراہمی میں اضافہ کرنا
प्रविष्टि तिथि:
01 AUG 2024 5:28PM by PIB Delhi
راجیہ سبھا میں ’ کھلاڑیوں کے لیے طبی سہولیات ‘ کے سوال پر، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اس وزارت کی ’ نیشنل سنٹر آف اسپورٹس سائنسز اینڈ ریسرچ ‘ (این سی ایس ایس آر) کی اسکیم کے تحت، مختلف مراکز میں کھلاڑیوں کو لگنے والی چوٹ کے علاج اور بازیابی کا کام ڈاکٹروں اور سائنسی/ معاون عملے کو باقاعدہ مشاورت میں شامل کرکے طبی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار میں فیلڈ میں اور فیلڈ کے باہر چوٹ لگنے کو روکنے اور اس کا انتظام بھی شامل ہے۔ این سی ایس ایس آر طبی سہولت کھیلوں کی ادویات میں مہارت رکھتی ہے اور اپنے متعلقہ مرکز اور طبی ٹیم کے ذریعے کھلاڑیوں کے لیے ذاتی نوعیت کے علاج اور جدید تشخیص کی پیشکش کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ( ایس اے آئی ) کے تحت سینٹرل ایتھلیٹ انجری مینجمنٹ سسٹم ( سی اے آئی ایم ایس ) نے ملک میں کھیلوں کی ادویات کو اورزیادہ بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔
حکومت ہند ، کھلاڑیوں کے لیے’ پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر پروگرام ‘کی اسکیم کو بھی نافذ کرتی ہے ۔ وہ طبی علاج اور تربیت کے دوران زخمی ہونے والے افراد کے لیے اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے 10 لاکھ روپے تک کی مالی مدد بھی فراہم کرتی ہے ۔
منتخب تربیتی مراکز میں طبی عملے اور آلات کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں:
- تربیتی سہولیات کے اندر خصوصی اسپورٹس میڈیسن یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔ ان یونٹوں کا عملہ مستند طبی پیشہ ور افراد کے ساتھ ہوتا ہے، جن میں اسپورٹس فزیشن، فزیو تھراپسٹ، اور نیوٹریشنسٹ بھی شامل ہیں ۔
- ان مراکز میں جدید ترین طبی آلات اور سہولیات تیار کی گئی ہیں۔ جدید تشخیصی آلات، بحالی کی ٹیکنالوجیز اور ہنگامی ردعمل کے آلات کو تربیتی ماحول میں ضم کر دیا گیا ہے۔
- حکومت نے پرائیویٹ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز اور اسپورٹس فیڈریشنوں کے ساتھ مل کر ، ان کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا ہے۔ اس طرح کی شراکت داریوں نے وسائل اور مہارت کے اشتراک کو قابل بنایا ہے، جس سے کھلاڑیوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ایس اے آئی ، کھیلوں کے دوران لگنے والی چوٹوں اور ایتھلیٹوں کے صحت سے متعلق دیگر مسائل کے حل کے لیے خصوصی میڈیکل انشورنس اسکیمیں فراہم کرتا ہے، جس میں 13000 سے زیادہ ایتھلیٹس، کوچز اور معاون عملے کا بیمہ کیا جاتا ہے۔ اس کوریج میں فی فرد 5 لاکھ روپے ( پانچ لاکھ روپے ) تک کا ہیلتھ انشورنس اور حادثاتی موت یا شدید طور پر زخمی ہونے پر اضافی 25 لاکھ (پچیس لاکھ روپے ) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ، کھلاڑیوں کی اسکیم کے لیے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر پروگرام کے تحت، سابق کھلاڑیوں اور ان کے خاندان کے افراد کو طبی علاج کی خاطر 10 لاکھ روپے تک کی امداد دی جاتی ہے۔ مزید براں، ان کھلاڑیوں کو 10 لاکھ روپے تک کی امداد فراہم کی جاتی ہے ، جو کھیلوں کے مقابلوں کی تربیت اور شرکت کے دوران ( ہر معاملے کی بنیاد پر ) زخمی ہوئے ہیں۔
***************
( ش ح۔ ح ا ۔ ع ا )
U.No. 9904
(रिलीज़ आईडी: 2046039)
आगंतुक पटल : 43