عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
سکریٹری، ڈی اے آر پی جی اور ڈی جی، این سی جی جی، جناب وی سری نواس اور سکریٹری جنرل، بمسٹیک، جناب اندرا منی پانڈے کے درمیان بمسٹیک ممالک کے ساتھ 13.8.2024 کو منعقدہ صلاحیت سازی کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے این سی جی جی تعاون پر دو طرفہ میٹنگ
Posted On:
14 AUG 2024 4:15PM by PIB Delhi
سکریٹری ڈی اے آر پی جی جناب وی سری نواس نے 13.08.2024 کو بمسٹیک ممالک کے لیے عوامی پالیسی اور حکمرانی کے بارے میں صلاحیت سازی کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے بمسٹیک ممالک کے ساتھ این سی جی جی کے تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سکریٹری جنرل، بمسٹیک کے ساتھ ایک دوطرفہ میٹنگ کی۔ بات چیت خوشگوار اور تعمیری رہی۔
بے آف بنگال انیشیٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن میں ہندوستان، بھوٹان، بنگلہ دیش، میانمار، تھائی لینڈ، نیپال، سری لنکا شامل ہیں اور یہ رکن ممالک مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ این سی جی جی سری لنکا، میانمار، بنگلہ دیش کے لیے مخصوص صلاحیت سازی کے پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے۔ حکمرانی کے چیلنج بمسٹیک ممالک میں مشترکہ ہیں اور ہر ملک ایک دوسرے سے سیکھ سکتا ہے۔ این سی جی جی تجربات کے اشتراک اور بہترین طریقوں کو دستاویز کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
********
ش ح۔ ف ش ع- م ر
U: 9843
(Release ID: 2045449)