ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ماحولیات جناب بھوپیندر یادو کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے یوم آزادی 2024 کے موقع پر رامسر مقامات  کی فہرست میں مزید 3 دلدلی زمین  کا اضافہ کیا ہے


اس اضافے کے ساتھ، ملک میں 1358068 ہیکٹر کے رقبے پر مشتمل رامسر مقامات  کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے

تین نئی جگہیں شامل کی گئی ہیں جن میں تمل ناڈو میں ننجارائن برڈ سینکچری اور کازویلی برڈ سینکچری اور مدھیہ پردیش میں تاوا ریزروائر شامل ہیں

ملک نے 2024-2014 کے دوران رامسر مقامات  کی فہرست میں 59 نئے  دلدلی زمین  کا اضافہ کیا ہے

یہ نئے نامزد مقامات  ملک میں دلدلی زمین  کے تحفظ اور بندوبست کے لیے وزارت ماحولیات کی جانب سے اہم پالیسی پر زور دینے کا ثبوت ہیں

Posted On: 14 AUG 2024 3:42PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے یوم آزادی 2024 کے موقع پر کہا کہ ہندوستان نے رامسر مقامات (بین الاقوامی اہمیت کی حامل دلدلی  زمینوں) کی تعداد کو موجودہ 82 سے بڑھا کر 85 کر دیا ہے اور تین مزید دلدلی  زمینوں کو رامسر مقامات  کے طور پر نامزد کیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب  یادو نے یوم آزادی کے موقع پر تین رامسر مقامات  کے اضافے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جناب یادو نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے فطرت کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرنے، ہمارے آبی علاقوں کو امرت دھروہر کہنے اور ان کے تحفظ کے لیے انتھک محنت کرنے پر زور دیا ہے۔

مرکزی وزیر نے تمل ناڈو اور مدھیہ پردیش کی ان ریاستوں کو مبارکباد دی جن کی دلدلی  زمینوں کو رامسر مقامات میں شامل کیا گیا ہے۔ جناب  یادو نے  مزید  کہا کہ ہندوستان کو یہ عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ وکست بھارت ایک گرین  بھارت ہے۔

اس اضافے کے ساتھ ملک میں رامسر مقامات  کا رقبہ 1358067.757 ہیکٹر تک پہنچ گیا ہے۔ تین نئی جگہیں شامل کی گئی ہیں جن میں تمل ناڈو میں ننجارائن برڈ سینکچری اور کازویلی برڈ سینکچری اور مدھیہ پردیش میں تاوا ریزروائر شامل ہیں۔ یہ نئے نامزد مقامات ملک  میں دلدلی زمینوں کے تحفظ اور انتظام کے لیے وزارت ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی  تبدیلی کی جانب سے اہم پالیسی پر زور دینے کا ثبوت ہیں۔

بھارت رامسر کنونشن کے معاہدہ کرنے والے فریقوں میں سے ایک ہے، جس پر 1971 میں رامسر، ایران میں دستخط ہوئے تھے۔ بھارت یکم فروری 1982 کو کنونشن کا دستخط کنندہ ملک بنا۔ 1982 سے 2013 کے دوران، کل 26  مقامات  کو رامسر مقامات کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ تاہم، 2014 سے 2024 کے دوران، ملک نے رامسر مقامات  کی فہرست میں 59 نئی دلدلی زمین  کا اضافہ کیا ہے۔

فی الحال، تمل ناڈو میں رامسر مقامات  کی زیادہ سے زیادہ تعداد (18  مقامات ) ہیں جس کے بعد اتر پردیش میں 10  مقامات ہیں۔

نئے طورپر نامزد رامسر مقامات کی فہرست

نمبرشمار

رامسر مقامات  کا نام

تعین  کی تاریخ

ریاست

کل رقبہ ہیکٹر میں

1

ننجارائن برڈ سینکچری

16.01.2024

تمل ناڈو

125.865

2

کازویلی برڈ سینکچری

16.01.2024

تمل ناڈو

5151.6

3

تاوا ریزروائر

08.01.2024

مدھیہ پردیش

20050

 

 

 

 

 

 

 

 

میزان:          25327.465

سالانہ وار 85 رامسر مقامات کا تعین

نمبرشمار

تعین  کا سال

نامزد مقام  کی تعداد

(تعین  کی تاریخ کے مطابق)

سال2013 تک اور 2014 کے بعد سے آج تک نامزد مقامات

احاطہ شدہ رقبہ ہیکٹئر میں

1

1981

2

26

(1981 to 2013)

 

633871

2

1990

4

3

2002

13

4

2005

6

5

2012

1

6

2019

11

59

(2014 to 2024)

 

724196.757

7

2020

5

8

2021

14

9

2022

19

10

2024

10

 

Total

85

85

1358067.757

  1. ننجارائن برڈ سینکچری:

ننجارائن  جھیل ایک بڑی دلدلی  زمین ہے جو تمل ناڈو کے ضلع تریپور کے اتھوکولی تعلقہ کے شمال مشرقی علاقے کے ساتھ واقع ہے۔ اس خطے میں دلدلی  زمینوں کا انحصار بنیادی طور پر موسمی حالات ، خاص طور پر نالے کے نکاسی آب سے شدید بارش کے پانی کے بہاؤ پر  ہے ۔ ننجارائن جھیل تریپور شہر سے تقریباً 10 کلومیٹر شمال میں تریپور-اتھوکولی اصل شاہراہ پر تریپور ضلع کے سرکار پیریاپلایم گاؤں کے قریب 125.865 ہیکٹر کے علاقے میں واقع ہے۔ یہ جھیل دو گاؤں (سرکار پیریاپلایم اور نیروپیریچل) کے تحت آتی ہے۔ اس جھیل کا نام اس حقیقت سے پڑا ہے کہ اس کی ترقی اور بازآبادکاری  کنگ ننجارائن نے کی تھی جو کئی صدیوں پہلے اس خطے کے حکمران تھے۔

مزید برآں، پرندوں کی 191 انواع، تتلیوں کی 87 اقسام، امبیبیئنز کی 7 اقسام، رینگنے والے جانوروں کی 21 اقسام، دودھ پلانے والے چھوٹے  جانوروں کی 11 اقسام اور پودوں کی 77 اقسام جھیل کے اطراف میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ یہ مقام  رہائشی پرندوں کی پرجاتیوں کے لیے کھانا کھلانے اور گھونسلے بنانے کی جگہ کے طور پر کام کرتی ہے، نقل مکانی  کرنے والے پرندے اس جھیل کونقل مکانی  کے موسم میں اپنی خوراک کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ جھیل خطے میں زرعی مقاصد کے لیے پانی کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔ یہ جھیل زیر زمین پانی کو ریچارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس جھیل کو اس کے بھرپور آبی حیاتیاتی تنوع کی وجہ سے ریاست تمل ناڈو کی 17ویں برڈ سینکچری  کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ مقامی  برادریوں  نے پہلے ہی جھیل اور اس کے مسکن کی حفاظت کے لیے ایک مضبوط تنظیم تشکیل دی ہے۔ محکمہ جنگلات مقامی برادریوں  کے ساتھ مل کر پائیدار بنیادوں پر جھیل کا انتظام کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/111111ghgX542.png

بار سر والا ہنس شمالی شاویلرز کا جھنڈ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/222222gffgVQ1V.png

جووینائل اسپاٹ بل والے پیلیکن کا جھنڈ              بگلوں کی نسلی افزائش کی جگہ کی تصویر

 

  1. 5151.6 ہیکٹر کے رقبے پر محیط کازویلی برڈ سینکچری  کو سال 2021 میں تمل ناڈو میں 16 ویں پرندوں کی پناہ گاہ کے طور پر قرار دیا گیا تھا۔ یہ پانڈیچیری کے شمال میں، ولوپورم ضلع میں کورامنڈل ساحل پر واقع  نمکین پانی والی ایک جھیل ہے۔ یہ جھیل خلیج بنگال سے بریکش اپوکلی کریک اور ایڈیانتھیٹو ایسٹوری کے ذریعے جڑی ہوئی ہے۔ کازویلی ایک اہم اور حیاتیاتی تنوع سے مالا مال آبی علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ جھیل جزیرہ نما ہندوستان کے سب سے بڑے آبی علاقوں میں سے ایک ہے۔ پانی کی خصوصیات کی بنیاد پر جھیل کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے مثلاً نمکین پانی کے ساتھ سمندری حصہ، اپوکالی کریک جو سمندر کے پانی کو مہیا کرتی ہے اور کازویلی بیسن کو تازہ پانی فراہم کرتا ہے۔

کازویلی برڈ سینکچری وسطی ایشیائی فلائی وے میں واقع ہے اور پرندوں کی نقل مکانی کرنے والی اقسام  اور پرندوں کی مقامی نسلوں کے لیے افزائش کا ایک اہم مقام، مچھلیوں کی افزائش گاہ اور آبی ذخائر کے لیے ایک بڑے ریچارج ذریعہ کے طور پر کام کرتی ہے۔ کھارے پانی کے علاقوں میں انتہائی تنزلی والے مینگروو کے پیچ پائے جاتے ہیں جن میں اویسینیا کی انواع ہوتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3333333333333hjhjgjg7Z1S.png

یوریشین کوٹ اپنے چوزوں کے ساتھ پینٹ والا سارس

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/444444444444dsfdsfsdf4VYB.png

گریٹر فلیمنگو کا جھنڈ کالے سر والے  آئیبس کا جھنڈ

3. تاوا ریزروائر تاوا اور ڈینوا ندیوں کے سنگم پر بنایا گیا ہے۔ دریائے ملانی، سون بھدر اور ناگدواڑی تاوا آبی ذخائر کی اہم معاون ندیاں ہیں۔ دریائے تاوا، بائیں کنارے کی ایک معاون ندی چھندواڑہ ضلع میں مہادیو پہاڑیوں سے نکلتی ہے، بیتول ضلع سے بہتی ہے اور نرمدا پورم ضلع میں دریائے نرمدا سے  جاملتی ہے۔ یہ دریائے نرمدا (172 کلومیٹر) کی سب سے لمبی معاون ندی ہے۔ تاوا ریزروائر اٹارسی شہر کے قریب واقع ہے۔ یہ آبی ذخائر بنیادی طور پر آبپاشی کے مقصد کے لیے بنایا گیا تھا۔ اگرچہ بعد میں اسے بجلی کی پیداوار اور آبی زراعت کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاوا آبی ذخائر کا کل زیر آب رقبہ 20,050 ہیکٹر ہے۔ آبی ذخائر کا کل رقبہ 598,290 ہیکٹر ہے۔

تارا ریزروائر محکمہ برائے جنگلات، ضلع نرمداپورم کے انتظامی کنٹرول میں آتا ہے۔ یہ آبی ذخائر ست پورہ ٹائیگر ریزرو کے اندر واقع ہے اور یہ ستپورہ نیشنل پارک اور بوری وائلڈ لائف سینکچری کی مغربی حدود بناتا ہے۔ آبی نباتات اور حیوانات خاص طور پر پرندوں اور جنگلی جانوروں کے لیے آبی ذخائر اہم ہیں۔ پودوں، رینگنے والے جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کی بہت سی نایاب اور خطرناک انواع  واقسام یہاں پائی جاتی ہیں۔ یہ بہت سے مقامی اور نقل مکانی  کرنے والے پرندوں کے لیے ایک اہم مسکن ہے۔ یہ ریاست مدھیہ پردیش کا سب سے بڑا محفوظ علاقہ ہے۔ یہ خطہ ماحولیات، آثار قدیمہ، تاریخی اور جنگلاتی نقطہ نظر سے بہت سی منفرد خصوصیات سے مالا مال ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5555555fgfdgfdgfdD5OK.png

تاوا ریزروائر کا پچھلا پانی تاوا ریزروائر میں داغ دار ہرن

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/666666666gdfgdfgdfBXCI.png

پینٹ والا سارس کا جھنڈ دریائے ٹرن کے گھونسلے کی جگہ

 

************

ش ح۔ م ع   ۔ را

U-9821


(Release ID: 2045295) Visitor Counter : 59