وزارت دفاع
صدر جمہوریہ ہند نے ونگ کمانڈر آنند ونائک اَگاشے (27228) فلائنگ (پائلٹ) کو وایو سینا میڈل (بہادری) سے نوازا
Posted On:
14 AUG 2024 2:58PM by PIB Delhi
- ونگ کمانڈر آنند ونائک اَگاشے (27228) فلائنگ (پائلٹ) ہیلی کاپٹر یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر ہیں۔
- مورخہ15 اگست 2023 کو، شدید بارش کے سبب مہارانا پرتاپ ساگر کے فلڈ گیٹ کھول دیے گئے، جس سے کانگڑا ضلع (ہماچل پردیش) کے گاؤں ڈوب گئے۔ متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے، ہندوستانی فضائیہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور قدرتی آفات کی صورت میں امداد (ایچ اے ڈی آر) کی کارروائی انجام دینے کا کام سونپا گیا تھا۔ اس کے لیے، ونگ کمانڈر اَگاشے نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس طرح کے زیادہ خطرے والے کام کے لیے مکمل اور باریک بینی سے منصوبہ بندی کی۔ انہوں نے تصور کردہ ونچ آپریشنز کے لیے گروڈ کمانڈوز بھی ساتھ لیے جومحفوظ اور موثر طریقے سے کارروائی انجام دینے کے لیے اہم ثابت ہوئے۔ جائے حادثہ پر پہنچ کر انہوں نے جائے وقوع کی ذمہ داری بھی سنبھالی اور ضلعی حکام کے ساتھ تفصیلی تال میل کیا۔
- فضائی معائنے کے دوران، یہ پایا گیا کہ سیلاب کی زد میں آنے والے علاقے میں سینکڑوں لوگ گھروں اور چھتوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ ونگ کمانڈر اَگاشے نے خطرناک جگہوں پر مختصر انداز میں ہوور کیا جو ایچ ٹی/ ایل ٹی کیبلز، مائیکرو ویو ٹاورز اور لمبے درختوں کے قریب تھا جو شدید ہواؤوں کے سبب جھول رہے تھے۔ اس صورتحال نے 42 مرون اہلکاروں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ اس بچاؤ مشن میں چھت کی بلندیوں، دلدلی زمین اور زمین سے چند فٹ سے لے کر 40 میٹر تک کی بلندی سے پائلٹ اور ہوائی جہاز اپنی انتہائی حدوں پر کام کررہے تھے ۔ ہر کارروائی کے لیے 15 سے 20 منٹ کے مختصر ہوور کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے طویل مدت کے لیے زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچاؤ کی کارروائیوں میں بھی نچلے ہوور کو تیز دریا سے گھری ہوئی زمین کے الگ تھلگ حصوں سے اٹھانا پڑا۔ اس مشکل کام کے نتیجے میں مزید جانیں بچ گئیں۔ زندہ بچ جانے والوں میں دل کے مریض، حاملہ خواتین، شیرخوار بچے، بزرگ اور خاص طور پر معذور افراد شامل تھے۔ پورے مشن کے دوران، ونگ کمانڈر اگاشے نے مثالی قیادت کی اور بھارتی فضائیہ کی ٹیم نے مجموعی طور پر 1002 قیمتی جانوں کو بچایا۔ ان کی باریک بینی سے منصوبہ بندی، اعلیٰ اڑان کی مہارت، پیشہ ورانہ قابلیت اور سنگین ذاتی خطرے کا سامنا کرتے ہوئے دلیرانہ کوشش نے قیمتی جانیں بچائیں۔
- غیر معمولی ہمت کے کام کے لیے، ونگ کمانڈر آنند ونائک آگاشے کو ’وایو سینا میڈل (بہادری)‘ سے نوازا گیا ہے۔
************
ش ح۔ م ع ۔ را
U-9817
(Release ID: 2045240)
Visitor Counter : 45