وزارت دفاع

صدر  جمہوریہ  ہند نے ، ونگ کمانڈر جسپریت سنگھ سندھو (29033) فلائنگ (پائلٹ) کو وایو سینا میڈل (بہادری) سے نوازا

Posted On: 14 AUG 2024 3:00PM by PIB Delhi

1. ونگ کمانڈر جسپریت سنگھ سندھو (29033) ،  فلائنگ پائلٹ ،  ایک فائٹر ا سکواڈرن کے طور پر  تعینات ہیں ۔

2.  مورخہ 25  جنوری 2024 ء  کو، وہ بائسن ہوائی جہاز پر ایئر فریم اور انجن چیک پرواز کرنے  والے تھے ۔ لینڈنگ کے بعد، ٹیل  شوٹ  کی تعیناتی پر ، انہوں نے  دائیں جانب  ہچکولے کھانے  کا تجربہ کیا۔ اسی کو درست کرنے کے لیے، جب  انہوں  نے بایاں  راڈر استعمال کیا  تو  انہیں  اس  راڈر پیڈل کی نقل و حرکت میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے ایک انوکھی ایروڈائنامک کنٹرول ایمرجنسی  کھڑی ہو گئی۔ اس طرح کے کنٹرول سے متعلق ہنگامی صورتحال کے لیے اقدامات کا تصور نہیں کیا گیا ہے۔ ہوائی جہاز کا راڈر، جو ہوا میں  سمت جاتی  کنٹرول کو  فعال  بناتا ہے اور زمین پر بریک لگانے کے طریقہ کار کے ساتھ مل جاتا ہے، زیادہ سے زیادہ دستی کوشش کے باوجود ،  ہوائی اڈے  کی طرف غیر جانبدار پوزیشن سے آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ہے۔ پورٹ سائیڈ پر موثر سمت جاتی  کنٹرول کی عدم موجودگی اور لینڈنگ رول پر ہوا کے منفی حالات کے نتیجے میں ،  ہوائی جہاز اسٹار بورڈ کی جانب  بڑھ گیا۔ لینڈنگ رول پر تیز رفتاری کی نازک صورت حال میں پرسکون مزاج کو برقرار رکھتے ہوئے، انہوں  نے مکمل بریک لگانے کے فوری اقدامات کیے اور ہوائی جہاز کے انجن کو  بند کر دیا۔ انہوں  نے پہیوں  کے بریکوں اور ٹائروں کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر  ، رَن وے کے دائیں لین پر طیارے کو کامیابی سے روک دیا ۔ واضح رہے کہ مذکورہ بالا کارروائیوں میں سے کسی ایک دوسرے میں تقسیم کی تاخیر بھی ،  ہوائی جہاز کے رن وے سے  اتر  جانے کے ساتھ ،  تباہ کن  نتائج  کا باعث بن سکتی تھی اور اس کے نتیجے میں ہوائی جہاز کو شدید نقصان اور پائلٹ کو ممکنہ چوٹ پہنچ سکتی تھی۔

3. پرواز کے بعد کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ مین ریڈیو کا یو ایچ ایف  اینٹینا کنیکٹر آٹو پائلٹ بے میں   راڈر پیڈل کے لنک راڈ میکانزم میں رکاوٹ ڈال رہا تھا۔ ایک نازک موڑ پر ، سمت جاتی  کنٹرول کی ناکامی کی درست شناخت اور پائلٹ کی جانب سے فوری اعلیٰ ترین اقدامات نے ،  ایک غیر معمولی چیلنجنگ صورتحال سے ،  ایک قیمتی فضائی اثاثے کی محفوظ بازیافت کو یقینی بنایا۔

4. غیر معمولی ہمت  و بہادری   سے  کام  لینے کے لیے، ونگ کمانڈر جسپریت سنگھ سندھو کو  ’ وایو سینا میڈل (بہادری) ‘ سے نوازا گیا۔

*******

) ش ح – ا ع   -  ع ا )

U.No. 9818



(Release ID: 2045237) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil